السلام علیکم!
مفتی صاحب آپ کیسے ہیں ، آپ کی رہنمائی چاہیئے ،میری تنخواہ میں سے ٹیکس کی کٹوتی ہوتی ہے ، جو 50000 روپےہے ،ان حالات میں جبکہ حکمران ایسے بےایمان ہیں ، ان کی بےایمانی کے ثبوت تو ہمارے پاس نہیں مگر حالات سے ان کی بےایمانی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، کیا میں ا پنی آ مد نی کم ظاہر کرکے ٹیکس بچا سکتا ہوں ؟ امید ہے آ پ میری بات سمجھ گئے ہوں گے ، اگر مزید وضاحت درکار ہے تو میں کر سکتا ہوں ،مہربانی فرما کر راہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی۔
حکومت کے مجوزہ ٹیکس اگر اکثر ظا لمانہ ہوں تو ایسی صورت میں کوئی شخص یا ادارہ اگر اس قسم کے ظالمانہ ٹیکسوں سے اپنے آپ کو بچا نے کیلئے کسی غیر شرعی امر (جیسے رشوت وغیرہ) کا ارتکاب کیے بغیر محض توریہ کے (یعنی دو/2 معنی والے) الفاظ بول دے یا لکھ دے یا آمدن کم ظاہر کرے تو وہ گناہ گار نہیں ہوگا ، تاہم اگر قانون کی خلاف ورزی کرنے سے عزت و آبرو اور مال کے ضائع ہونے کا اندیشہ غالب ہو تو اس صورت میں اپنے تمام ٹیکس بھرنے کا اہتمام کرنا چاہئیے۔