میرے والد مجھے حَرام کا کہتے ہیں اور میری والدہ پر حرامکاری کا الزام لگاتے ہیں , جب کہ میری والدہ کا انتقال 5 سال پہلے ہوا تھا , اب میں کیا کروں اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے۔
سائل کے والد اپنے بیٹے(سائل)کو حرام کا کہنا اور اپنی مرحوم بیوی کے اوپر زنا وغیرہ کا الزام لگانا شرعاً ناجائز ہے،جس کی وجہ سے وہ گناہگارہورہاہے،لہذا سائل کے والد کو اپنے اس طرزِ عمل سے اجتناب لازم ہے،واللہ اعلم