کاروبار

E.Shopسونے کی خرید و فروخت کا حکم

فتوی نمبر :
66541
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

E.Shopسونے کی خرید و فروخت کا حکم

میں نے آن لائن سونا خریدا، اور " ای شاپ " نے وعدہ کیا کہ اگر میں اپنا سونا ان کی فرنچائز پر طلب کروں تو وہ مجھے میرا سونا دیں گے ، اور وہ گھر پر بھی اسے بھیج سکتے ہیں، ای شاپ کا نام " اے آر وائے جیولرز " ہے، جو کہ ان کے بزنس میں مشہور نام شمار کیا جاتا ہے، یہ سونے کی حفاظت مہیا کرتا ہے، اس طور پر کہ سونے کو خریدنے، محفوظ کرنے اور حسّی طور پر منتقلی کی پریشانی نہیں ہوتی۔
میر اسوال یہ ہے کہ کیا میں سہولت کے پیش نظر سونے کو Electronically بیچ سکتا ہوں، حسّی طور پر اس پر قبضہ کیے بغیر ؟ اگر اس سوال کا جواب "نہیں" ہے ، تو ایک مشترک فنڈ ہے، جس کو "میزان گولڈ فنڈ " کہا جاتا ہے ، جو کہ "المیزان انویسٹمنٹ " کی جانب سے مہیا کیا جاتا ہے ، جو کہ انہی مذکور اصولوں پر کام کرتا ہے ، تو کیا یہ حلال ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں سائل کے لیے خود یا کسی وکیل کے ذریعہ مذکور سونے پر حسّی طور پر قبضہ کیے بغیر اسے آگے فروخت کرنا شرعا جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے، جبکہ میز ان گولڈ فنڈ سے متعلق تفصیلات اور کام کے طریقہ کار پر مشتمل دستاویزات اگر ارسال کر دی جائیں تو اس پر بھی غور کر کے حکم شرعی سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فقه البيوع: فالذي يظهر انه لا ينبغى ان يعتبر التسجيل قبضاً ناقلاً للضمان في الفقه الاسلامي، الا اذا صاحبته التخلية بالمعنى الذي ذكرناه فيما سبق، ومنه ان يكون العقار مستغلا بالاجارة، وعقد المشترى الاجارة مع المستاجر صراحة أو اقتضاء، كما اسلفنا والله سبحانه اعلم. (۴۰۵/۱)
و في الهداية شرح البداية: والتخلية اعتبرت تسليما لوقوعه تمكينا وهو الفعل الذي يحصل به التمكن ولا تمكن في المشاع اھ (3/ 240)
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: لأن قبض كل شيء وتسليمه يكون بحسب ما يليق به اھ (5/ 268) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66541کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات