شوهر و بیوی کے حقوق

کبائر کے مرتکب شوہر کے ساتھ رہنےکا حکم

فتوی نمبر :
66105
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

کبائر کے مرتکب شوہر کے ساتھ رہنےکا حکم

السلام علیکم! محترم مفتی صاحب!
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی بیوی کو اپنے شوہر کے بارے میں معلوم ہو کہ وہ شراب نوشی اور دیگر پارٹیوں میں ملوث ہے، جیسے کہ نا محرم لڑکیوں کے ساتھ رقص کرتا ہے ، اور کچھ نامناسب کام کرتا ہے، اور ثبوت کے طور پر میرے پاس ایک تصویر بھی ہے، میں اللہ کی قسم کھاتی ہوں کہ میں نے ان کی تصویر ایک عورت کے ساتھ دیکھی ہے کہ وہ اسکو گلے لگا رہے تھے اور وہ بہت قریب تھے،دین اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ میں اسے ظاہر نہیں کر سکتی ہوں ، کیونکہ یہ ملازم کی طرف سے بھیجی گئی،جو وہاں کام کر رہا ہے،اور اس کے لئے اسے حل کرنا بڑا مشکل کام بن جائے گا،لیکن چونکہ مجھے سب کچھ معلوم ہے اب مجھے کیا کرنا چاہیئے،میرے تین بچے ہیں اور مجھے اس بارے میں فتویٰ چاہیئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو , تو سائلہ کے شوہرکا شراب نوشی کا مرتکب ہونا،غیر محارم خواتین کیساتھ رقص و سرور کے محفلوں میں شرکت کرنا اور انہیں اپنے قریب کرکے انہیں گلے لگانا شرعاً ناجائز ،حرام عمل ہے،جسکی وجہ سے وہ گناہگار ہوا ہے، جس پر اسے اللہ کے حضور بصدقِ دل تو بہ واستغفار اور آئندہ ایسے امور سے اجتناب لازم ہے۔
جبکہ سائلہ کو چاہیئے کہ حکمت و بصیرت کیساتھ ازخود یا برادری کے سمجھدار افراد کے ذریعے انہیں سمجھانے کی کوشش کرے،اور ساتھ ساتھ اسکے لیئے دعاؤں کا بھی اہتمام کرے،ان شاء اللہ امید ہے کہ وہ راہِ راست پر آجائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی أحكام القرآن للجصاص: قال أبو بكر وهذا يدل على أنهم كانوا متعبدين بذلك في المسلم والكافر وقد قيل إن ذلك على معنى قوله تعالى ]ادع إلى سبيل ربك بالحكمة والموعظة الحسنة وجادلهم بالتي هي أحسن[والإحسان المذكور في الآية إنما هو الدعاء إليه والنصح فيه لكل أحد اھ(47/1)
و فی سنن الترمذي:حدثنا ‌قتيبة، قال: حدثنا ‌جرير بن عبد الحميد ، عن ‌عطاء بن السائب، عن ‌عبد الله بن عبيد بن عمير ، عن ‌أبيه قال: قال ‌عبد الله بن عمر : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من شرب» الخمر لم تقبل له صلاة أربعين صباحا، فإن تاب تاب الله عليه، فإن عاد لم يقبل الله له صلاة أربعين صباحا، فإن تاب تاب الله عليه، فإن عاد لم يقبل الله له صلاة أربعين صباحا، فإن تاب تاب الله عليه، فإن عاد الرابعة لم يقبل الله له صلاة أربعين صباحا، فإن تاب لم يتب الله عليه، وسقاه من نهر الخبال قيل: يا أبا عبد الرحمن وما نهر الخبال؟ قال: نهر من صديد أهل النار۔ هذا حديث حسن اھ(440/3) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66105کی تصدیق کریں
| | |
0     829
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات