آداب حرمین

جس دکان میں گانے، فلمیں وغیرہ ڈاؤن ہوتی ہوں اس کا نام ’’مدینہ موبائل کمیونکیشن‘‘ رکھنا

فتوی نمبر :
65666
| تاریخ :
2022-02-17
آداب / شعائر اسلام / آداب حرمین

جس دکان میں گانے، فلمیں وغیرہ ڈاؤن ہوتی ہوں اس کا نام ’’مدینہ موبائل کمیونکیشن‘‘ رکھنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درجِ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ دکان کا نام ’’مدینہ کمیونکیشن‘‘ رکھنا جائز ہے؟ اس طور پر کہ دکان میں گانے، فلمیں، اور غلط ویڈیوز غرض ہر قسم کے ناجائز مواد ملتے ہیں، تو کیا ’’مدینہ‘‘ نام کی حرمت اور عظمت کے باوجود دکان کا ایسا نام رکھنا جائز ہے؟
نوٹ: مذکور دکان میں ایزی لوڈ اور موبائل کی خرید وفروخت بھی ہوتی ہے، لیکن وہ برائے نام ہے، اکثر یہ چیزیں ہوتی ہیں، برائے مہربانی اس کے متعلق حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں، نیز ایسے کاموں کے لۓ دکان کرایہ پر دینا اور اس کا کرایہ اپنے استعمال میں لانا جائز ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی دکان کا نام ’’مدینہ موبائل کمیونکیشن‘‘ رکھنے میں تو کوئی مضائقہ نہیں، اسی طرح دکان موبائل کی خرید وفروخت کے لۓ کرایہ پر دینا بھی جائز ہے، البتہ کسی بھی دکاندار کے لۓ اپنی دکان میں گانے، فلمیں، غلط وڈیوز چلانا یا ان چیزوں کی ڈاؤن لوڈنگ کرنا جائز نہیں، جبکہ ایسی عظمت والی جگہ کی طرف منسوب نام پر مبنی دکان میں اس طرح کے امور سر انجام دینا عرفاً اور بھی معیوب سمجھا جاتا ہے، اس لۓ اس سے اجتناب لازم ہے، اور پہلے سے ان باتوں کا علم ہو تو ایسے شخص کو دکان کرایہ پر دینے سے احتراز کرنا چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: وجاز التسمية بعلي ورشيد من الأسماء المشتركة ويراد في حقنا غير ما يراد في حق الله تعالى لكن التسمية بغير ذلك في زماننا أولى لأن العوام يصغرونها عند النداء كذا في السراجية اھ (6/ 417)۔
وفی فقه البیوع: ولکن جواز البیع فی هذہ الأشیاء بمعنیٰ صحة العقد أما الإثم فیتأتی فیه ما ذکرناه فی شروط العاقد من أنه إذا کان یقصد به معصیة بائعا أو مشتریا فالبیع یکره تحریمیا (إلی قوله) وإن علم البائع أنه یستعمله فی محظور وکان سببا قریبا داعیا إلی معصیة فیکره له البیع تحریمیا وإن کان سببا بعیدا لا یکره اھ (۱/ ۳۲۴)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 65666کی تصدیق کریں
0     888
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ا روضہ مبارک کا بیت اللہ سے اور مکہ کا مدینہ سے افضل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   آداب حرمین 0
  • مسجد حرام میں لوگوں کے چھوڑے ہوئے جوتوں کو پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب حرمین 0
  • جس دکان میں گانے، فلمیں وغیرہ ڈاؤن ہوتی ہوں اس کا نام ’’مدینہ موبائل کمیونکیشن‘‘ رکھنا

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • غیر مسلموں کا مکہ یا مدینہ میں داخل ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب حرمین 2
  • مشرق کی رخ بنے ہوئے باتھ رومز کا حکم

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • کیا زم زم کے پانی میں عام پانی ملانے سے وہ پانی زم زم بن جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • دوران حج کہنا" مجھے نماز پڑھنے کا دل نہیں چاہتا، مجھے گھر جانا ہے"

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • علاقہ کی مسجد کا نام مسجدنبوی رکھنا

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • خانہ کعبہ کی تصویر والا کپڑا گھر میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
  • مسجد نبوی میں بچہ کے پیشاب کرنے پر کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب حرمین 0
Related Topics متعلقه موضوعات