آج کل یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ لوگ فجر کی فرض نماز پڑھنے کے بعد فورا کھڑے ہو کر فجر کی سنتیں پڑھ لیتے ہیں ، کیا ایسا کرنا درست ہے ؟
واضح ہوکہ فجر کی نماز میں اگر سنت رہ جائے تو سورج کے طلوع ہونےسے پہلے سنتیں پڑھنا جائز نہیں ہے،لہذا سائل کو چاہیے کہ اگر کسی قسم کے فتنہ کا خوف نہ ہو تو ایسا کرنے والوں کو نرمی کے ساتھ سمجھائے یامسجد کے امام صاحب سے مل کر امام صاحب کے ذریعہ یہ مسئلہ لوگوں کو بتایاجائے ، تو امید ہے نمازی اس پر عمل کریں گے۔واللہ اعلم
جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم
یونیکوڈ مکروھات نماز 0