شوهر و بیوی کے حقوق

کیا بیوی پر شوہر کے ساتھ جوائنٹ فیملی میں رہنا شرعاً لازم ہے ؟

فتوی نمبر :
65087
| تاریخ :
2023-06-05
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

کیا بیوی پر شوہر کے ساتھ جوائنٹ فیملی میں رہنا شرعاً لازم ہے ؟

جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنا کیسا ہے؟ جہاں ساس اور سسر الحمد للّٰہ بالکل ٹھیک ہوں تندرست ہوں اور جہاں پر جوان ان دی ورلڈ ہو نند بھی ہو جو عقل شعور رکھتی ہو ہو اس کے بعد اگر بیوی اپنے شوہر کو کوئی بھی بات کہتی ہو اور آگے سے وہ یہ کہتا ہوں کہ میں اپنے سارے حقوق معاف کرتا ہوں لیکن تمہیں میرے گھر کے کام کرنے پڑیں گے کر کے گزرنے سب کو لے کر چلنا پڑے گا تو اس معاملے میں کیا کیا جائے ذرا رہنمائی فرما دیں اور انہی باتوں کی وجہ سے میاں بیوی کے جو رشتے ہیں آئے روز لڑائی ہو رہی ہو جبکہ کہ ان کی اپنی اولاد بھی ہو تو ایسے میں ایک لڑکی کو کیا کرنا چاہیئے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور عورت کو اگر جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہتے ہوئے اس طرح الگ کمرہ ، کچن باتھ روم سمیت ملا ہو جس میں اشیاء ضروریہ رکھ کر اس میں تالا لگا سکتی ہو، کسی اور کا عمل دخل اس میں نہ ہوتو ایسی صورت میں شوہر کے ذمہ واجب رہائش کی ذمہ داری شرعاً پوری ہوجاتی ہے ،اس لئے بیوی کیلئے الگ رہائش کا مطالبہ تو درست نہیں ،البتہ سائلہ پر ساس و سسر کی خدمت قضاءً لازم نہیں ،تاہم سائلہ کا حسب استطاعت اخلاقاً و دیانۃً فرض بنتا ہےکہ وہ اپنے ساس وسسر کی خدمت کو سعادت سمجھ کر کر لیا کرے ،تاکہ سائلہ کا شوہر بھی راضی رہے،اور گھر کا ماحول بھی خوشگوار رہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: وإن قالت: لا أطبخ ولا أخبز قال في الكتاب: لا تجبر على الطبخ والخبز، وعلى الزوج أن يأتيها بطعام مہیا أو يأتيها بمن يكفيها عمل الطبخ والخبز قالواإن هذه الأعمال واجبة عليها ديانة، وإن كان لا يجبرها القاضي كذا في البحر الرائق اھ (1/548)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65087کی تصدیق کریں
0     972
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات