عشر و خراج

مزارعت (بٹھائی پر زمین دینے) کی صورت میں عشر کے احکامات

فتوی نمبر :
64400
| تاریخ :
2023-05-08
عبادات / زکوۃ و صدقات / عشر و خراج

مزارعت (بٹھائی پر زمین دینے) کی صورت میں عشر کے احکامات

زید جو کہ زمین کا مالک ہے اس نے اپنی زمین کاشتکاری کے لیے بکر کو دی ہے , فصل پر جتنا خرچہ آتا ہے مثلاً بیج یعنی تخم ، ٹیوب ویل ، ٹریکٹر ،کھاد ،تھریشر , یہ سب زمین کے مالک کی ذمہ ہے اور بکر کی ذمہ کام کرنا ہے مثلاً فصل کو پانی دینا , فصل کٹوانا , تھریشر کرکے بھوس کا انتظام کرنا , یہ سب کسان کی ذمہ ہے , زمین کا مالک اور کسان کے درمیان پہلے سے یہ بات طے ہوئی ہے کہ کسان کو پیداوار کا تیسرا حصہ ملے گا مثلاً اگر کل پیداوار 180 من گندم ہو تو 60 من گندم کسان کی ہوگی , اب پہلا سوال یہ ہے کہ غلہ آنے کے بعد مندرجہ بالا صورت میں عشر کون ادا کرے گا ؟ مالک یا کسان؟ یا دونوں اپنے اپنے حصے کا عشر ادا کریں گے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اگرعشر صرف زمین مالک کی ذمہ ہے تو عشر کل پیداوار سے ادا کرے گا یا کسان کا حصہ نکال کر اپنے حصے سے عشر ادا کرنا ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عشر زمین کی کل پیداوار پر لازم ہوتا ہے ، لہذا پیداوار حاصل ہونے کے بعد سب سے پہلے کل پیداوار کا عشر ادا کیا جائے , اس کے بعد جو کچھ بچ جائے وہ مالک اور کسان درمیان حسبِ معاہدہ تقسیم کیا جائے ،البتہ عشر ادا کرنےسے پہلے کھیتی پر آنے والے اخراجات یا کسان کا حصہ منہا کرنا درست نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64400کی تصدیق کریں
0     1532
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ٹھیکہ پر لی گئی زمین کی فصل میں عشر کس حساب سے دیاجائیگا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • شمسی توانائی کے ٹیوب ویل سے حاصل ہونے والی کاشت پر عشر

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • بٹہ پر لی گئی زمین پر عشرکے احکام

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • زمینی پیداوارپر عشراورنصف عشرکی تفصیل

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • کیا مقروض آدمی عشر ادا کرےگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 0
  • کھٹائی سے قبل گنا فروخت کرنے صورت عشر کس حساب دیناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   عشر و خراج 0
  • ٹیوب ویل کے ذریعہ سیراب شدہ زمین کی پیداوارپر عشرہے یا نصف عشر؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عشر و خراج 1
  • عشر کے پیسوں سے اسکول میں پانی کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • مزارعت (بٹھائی پر زمین دینے) کی صورت میں عشر کے احکامات

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • نہری زمین میں عشر و نصف عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • عشر کی رقم چچاز زاد اور پھوپھی کو دینا - بیت الخلاء میں وضو کرتے وقت دعائیں پڑھنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • چودہ من نہری زمین کی گندم پر عشر کا حکم اور واجب مقدار

    یونیکوڈ   عشر و خراج 1
  • ٹھیکہ پر لی ہوئی زمین میں عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • زمین کے اردگرد اگر چار دیواری ہو تو اس میں عشر لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • جانوروں کے لئے اگائے ہوئے چارہ پر عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • عشر کی رقم سے جنازہ گاہ تعمیر کرنا

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • مغصوبہ زمین کی پیداوار میں عشر کا حکم

    یونیکوڈ   عشر و خراج 0
  • سولر سے سیراب کی جانے والی زمین میں عشر لازم ہوگا یا نصف عشر ؟

    یونیکوڈ   انگلش   عشر و خراج 0
Related Topics متعلقه موضوعات