( ۱)حالتِ احرام میں کوئی عورت سفر کے تھکن کے باعث عمرہ سے پہلے آرام کی غرض سے اگر احرام کی چادر اتار دے , اپنے محرم مردوں کے سامنے اور سوجاۓ , تو کیا اس پر دم واجب ہے؟
(۲) حالتِ احرام میں مرد حضرات رضائی اوڑھ کر سو سکتے ہیں؟
احرام کی چادر اتار نے یا تبدیل کرنے سے تو کوئی دم لازم نہیں آتا , بشرطیکہ ممنوعاتِ احرام میں سے کوئی عمل نہ کیا ہو ،البتہ حالتِ احرام میں رضائی لینے کی صورت میں رضائی سےسر اور چہرہ ڈھک گیا ہو , اور سوتے ہوئے بارہ گھنٹے گزر جائیں , تو اس سے ایک دم لازم آئےگا،تاہم اگر بارہ گھنٹے سے کم وقت گزرا ہو تو پھر صدقہ دینا لازم ہے -