احرام کے مسائل

حلق یا قصر سے پہلے احرام کھول کر سلے ہوئے کپڑے پہننا

فتوی نمبر :
60993
| تاریخ :
2022-12-05
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

حلق یا قصر سے پہلے احرام کھول کر سلے ہوئے کپڑے پہننا

ایک شخص نے عمرہ کیا ، اور صفا و مروہ کے درمیان سعی سے فارغ ہوکر بال نہیں کاٹے ، نہا کر کپڑے پہن لیے ، بعد میں ساتھیوں کے سمجھانے پر دوبارہ احرام باندھ کر حلق کروایا ، اس کا شرعا کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شخصِ مذکور نے اگر حلق یا قصر سے پہلے سلے ہوئے کپڑے پہن لینے کے بعد پورے ایک دن یارات سے پہلے اتار کر احرام کی چادریں پہن لی تھیں تو اس کی وجہ سے ایک صدقۂ فطر کے برابر گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنالازم ہے، اور اگر ایک دن یا رات کے مکمل ہونے کے بعد کپڑے اُتارے ہوں تو اس کی وجہ سے ایک دم لازم ہو چکا ہے، اسی طرح نہاتے ہوئے صابن کا استعمال نہ کیا ہو یا بغیر خوشبو والا صابن استعمال کیا ہو تو اس کی وجہ سے کچھ لازم نہیں ، البتہ اگر تیز خوشبو والا صابن یا شیمپو استعمال کیا ہو تو اس کی وجہ سے دم لازم ہو گا اور اگر ہلکی خوشبو والا صابن یا شیمپو استعمال کیا ہو تو اگر ان چیزوں سے بار بار جسم نہ دھویا ہو، بلکہ صرف ایک بار جسم دھویا ہو تو (صدقۂ فطر کی مقدار کے بقدر ) صدقہ کرنالازم ہو گا، البتہ اگر بار بار جسم دھویا ہو تو اس سے دم لازم ہو گا،یاد رہے کہ دم کی ادائیگی حدودِ حرم میں لازم ہے ، حدودِ حرم سے باہر اس کی ادائیگی شرعاً معتبر اور درست نہیں،جبکہ صدقۂ فطر حرم سے باہر بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی غنية الناسك : واذا اختلف جنس الجناية تعذر التداخل الا اذا فعلها على قصد رفض الاحرام ( ص - 241 - باب الجنايات)
وفیه أیضاً : اذا تعدد الجنايات تعدد الجزاء (ص - ( 241)
وفیه أیضاً : ولو غسل راسه بالحرض والصابون لا رواية فیه وقالوا: لاشيئ فیه : لانه ليس بطيب ولا يقتل وكذا لوغسل راسه بالسدر لاشيئ عليه (249)
وفیه أیضاً: ولو غسل راسه او يده باشنان فی ه الطيب فان كان من راه سماه اشنانافعليه صدقة الا ان يغسل مرا وافعليه دم. وفی ه أیضاً : القدر هو ان يكون نصف صاع من بر او من دقيقة أو سويقة اهـوفی هأیضاً : ويجوزداءالقيمةفىالكلدراهماودنانيراوفلوساًاوعروضاً او ماشاء اھ
وفیه أیضاً والثامن : ذبحه فى الحرم ، فلو ذبح فى غيره لا يجزئه عن الذبح اھ(262)
وفی الفتاوى الهندية : إذا لبس المحرم المخيط على الوجه المعتاد يوما إلى الليل فعليه دم، وإن كان أقل من ذلك فصدقة كذا فی المحيط سواء لبسه ناسيا أوعامدا عالما أو جاهلا مختارا أو مكرها هكذا فی البحر الرائق اھ(1/242)۔
وفی ارشاد السارى : فاذا لبس مخيطاً يوما كاملا اوليلة كاملة فعليه دم ، وفى اقل من بوم ای مقدار نهار ولو ينقص ساعة ) او ليلة صدقة وهى نصف صاع من بر) وكذا لو لبس ساعة اى نجومية وهى جزء من اجزاء اثنى عشر حالة اعتدال الليل والنهار) فصدقة الخ (424 - 426 ، باب الجنايات ، النوع الأول فی حكم اللبس)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60993کی تصدیق کریں
0     4057
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات