عیدین

بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض

فتوی نمبر :
60635
| تاریخ :
2007-03-17
عبادات / نماز / عیدین

بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض

کیافرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ عیدین اور خطبے کے درمیان دعا کے بارے میں ، عبارات درج ذیل سے متعلق حکیم الامت حضرت تھانویؓ تحریر فرماتے ہیں کہ" اور بعد نماز دعا نہ کرنا اور بجائے اس کے بعد خطبہ مقررکرنا تغییرِ سنت ہے اور قابلِ احتراز ہے "( امداد الفتاوی۱/۴۴)
حضرت انور شاہؒ فیض الباری میں تحریر فرماتے ہیں:
فیض الباری علی صحیح البخاری: و اعلم أنَّہ لا دعاء بعد صلاۃ العیدین، لأنَّ المطلوب ھہنا اتصال الصلاۃ و الخطبۃ، و لا ینفع فیہ التمسک بالاطلاقات، و انما یسوغ التمسک من الاطلاقات فیما لم تکن لہ مادۃ فی خصوص المقام، و صلاتہ تلک لم تزل الی تسع سنین، و لم ینقل احدٌ فیہ ا الدعاء بعدہا(1/ 493)۔
فیض الباری علی صحیح البخاری: والمراد بالدعوۃ: الکلمات الدُّعَائیۃ التی فی خلال الخطبۃ ، لأنہ لم یثبت عن النبی - صلی اللہ علیہ وسلم - دُبُرَ صلاۃ العیدین دعاءٌ ولو مرۃً، کما مر آنفاً. (1/ 502)۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حقیقت یہ ہے کہ احادیثِ مبارکہ میں اس کی کوئی تصریح نہیں ملتی جس سے معلوم ہوتا ہو کہ عیدین میں دعا نماز کے فوراً بعد ہوگی یا بعد خطبہ؟ اس لیے حضرت تھانوی رحمہ اللہ دوسری نمازوں پر قیاس کرتے ہوئے بعد نمازِ عید اور حضرت مولانا انور شاہ کشمیریؒ نے استصحابِ حال اور دلائلِ صریحہ کی عدم ِموجودگی میں اختتامِ مجلس پر دعا کا حکم دیا ہے اور عموماً رائج بھی یہی ہے اس لیے اندیشۂ فساد کی بنا پر اسی کو اختیار کرنا راجح معلوم ہوتا ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60635کی تصدیق کریں
0     1506
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عیدین شاہراہ پر ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تین واجب تکبیرات کا بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کے دن ، دورانِ سال انتقال کرجانے والوں کے گھروں میں تعزیت کے لۓ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • تکبیراتِ تشریق سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نماز عید کےبعد گلے ملنا اور عید مبارک کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا اور ’’عید مبارک‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • عیدین کی نماز میں امام کا واجب تکبیراتِ زوائد بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین اور نمازِ جمعہ کی جماعت میں شرکت نہ کرنے والےسیکیورٹی اہلکاروں کے لۓ نماز کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے لۓ عیدگاہ میں جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کی ادائیگی کے لۓ وقف شدہ عیدگاہ کے ہونے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تکبیراتِ زوائد کا رہ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • کسی ملک میں نمازِ عید پڑھ کر جب اپنے ملک پہنچے اور نمازِ ہورہی ہو ،تو کیا کرے

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • امام عید کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا بھول جائےتو کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • جس مسجد میں جمعہ کی نماز نہ ہوتی ہو وہاں عیدین کی نماز جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عید میں امام کا تین زائد تکبیرات کو بھول جانا-نماز عید کی قضاء کا مسئلہ

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین میں خطبہ اور نماز الگ الگ بندوں کا پڑھانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی دوسری رکعت میں شریک ہونے والا نماز مکمل کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • کیا مدرسے میں عید کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید و رمضان کے لئے شہادتوں کی مطلوبہ تعداد

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • بچوں کے پلے گراؤنڈ میں عید کی نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
Related Topics متعلقه موضوعات