ہمارے گاؤں میں پانچ جامع مسجدیں ہیں، عیدگاہ نہیں ہے، ایک بہت بڑا مدرسہ ہے جس میں گاؤں کے تمام لوگ ایک وقت میں نماز پڑھ سکتے ہیں، جبکہ مسجدوں میں اتنی گنجائش نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ عید کی نماز مدرسہ میں پڑھنی چاہیے یا مسجدوں میں پڑھ سکتے ہیں؟
اگر گاؤں میں عیدگاہ کےلیے کوئی جگہ مختص نہیں ہے اور مسجد میں بھی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے گنجائش نہیں ہے، تو مدرسہ میں عید کی نماز پڑھنا جائز اور درست ہے۔