کاروبار

اسلامی بینکنگ کیا حقیقۃً اسلامی بینکنگ ہے؟

فتوی نمبر :
60437
| تاریخ :
2009-10-10
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

اسلامی بینکنگ کیا حقیقۃً اسلامی بینکنگ ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اسلامی بینکنگ کے متعلق ، کہ کیا یہ حقیقۃً اسلامی بینکنگ ہے ؟ کیا یہ بنک سود لیتا ہے یا نہیں ؟ اور میزان بینک کے بارے میں بھی جاننا چاہتا ہوں ، میں نے سنا ہے کہ اس بینک کے سرپرست (مشیر) مفتی تقی عثمانی صاحب ہیں جو کورنگی دارالعلوم کراچی سے تعلق رکھتے ہیں ؟ براہِ کرم تفصیلات بھیجئے ، جتنا جلد ہوسکے، میں آپ کا شکر گزار رہوں گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

المیزان اور بینک الاسلامی وغیرہ چند بینکوں کو ، بعض علماء کی طرف سے جو کاروباری فارمولا بتایا جاتا ہے وہ اگرچہ دوسرے مروّج بینکوں سے کہیں بہتر اور شریعتِ مطہرہ کے بھی قریب تر ہے مگر اس نظام کو چلانے والے افراد اصولِ شرعیہ سے ناواقفیت کی بناء پر عموماً ان معاملات اور فارمولوں کو بجالانے میں غلطی کرجاتے ہیں جو دراصل ضابطے کی خرابی اور غلطی نہیں بلکہ متعلقہ فرد کی ناسمجھی اور غلطی ہوتی ہے جس کی بناء پر انجام دیا جانے والا معاملہ بھی شرعاً نا جائز ہوجاتا ہے ، نیز ان اداروں کے غیر سرکاری اور پرائیوٹ ہونے کی وجہ سے ان کے اصول اور ضوابط کے بدلنے کا بھی اندیشہ رہتا ہے جس کی بناء پر اکثر علماءِ کرام ان بنکوں کے ذریعہ کی جانے والی سرمایہ کاری کو بھی شرعاً ناجائز اور حرام بتلاتے ہیں ، حالانکہ بنیادی فارمولے کے درستگی کی صورت میں، اگر اصولِ شرعیہ سے واقفیت رکھنے والے کسی معتمد شرعی ایڈوائزر کی نگرانی میں یہ معاملہ انجام دیا جائے یا اس پورے معاملہ اور معاہدہ کی وضاحت لکھ کر کسی بھی معتمد دار الافتاء سے اس کی حقیقت درست معلوم ہونے کی صورت میں ، اس بینک کے ساتھ معاملہ کرلیا جائے تو یہ شرعاً بھی جائز اور درست کہلائے گا اور اس میں کسی کا اختلاف نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60437کی تصدیق کریں
0     1656
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات