عیدین

عیدین کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا

فتوی نمبر :
60183
| تاریخ :
2004-10-24
عبادات / نماز / عیدین

عیدین کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں بنوں میں تبلیغی مرکز کے امام صاحب عید کے خطبے کے بعد بہت لمبی اور اثر انگیز دعا مانگتے ہیں، لوگوں پر اس کا کافی اثر ہوتا ہے، اور واقعی گناہوں پر ندامت پیدا ہو جاتی ہے، لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے ہیں، اور واپسی پر لوگ اپنی کیفیت بدلی ہوئی محسوس کرتے ہیں اور بہت سے لوگ اس روح پرور منظر کو دیکھ کر تبلیغ میں جانے کیلۓ تیار ہو جاتے ہیں، پھر ان کی زندگیوں میں ایک عجیب و عظیم انقلاب رونما ہو جاتا ہے، اس بنا پر کافی دور دور سے عید کی نماز پڑھنے کیلۓ لوگ تبلیغی مرکز آتے ہیں، بلکہ بعض ساتھی ترغیب دیتے ہیں کہ مرکز میں نماز پڑھی جائے،تو بہت بہتر ہے، ہمارے ہاں بعض علماء فرماتے ہیں کہ عیدین کے خطبے کے بعد دعا مانگنا بدعت ہے اور ہمارے اکابر علماءِ دیوبند نے اس کی تصریح کی ہے تو کیا واقعی بدعت ہے؟ جبکہ اس سے وہ فوائد حاصل ہوتے ہیں جو اوپر بیان کیے گئے، براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ کی مکمل وضاحت فرما کر مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دیگر نمازوں کی طرح نمازِ عیدین کے بعد بھی دعا کرنا، جائز اور مستحب ہے، جسے بلاوجہ بدعت قرار دیکر اسے علماءِ دیوبند کی طرف نسبت کرنا ، قطعاً درست نہیں، کیونکہ اکابر علماءِ دیوبند نے اس دعا کو جائز اور مستحسن قرار دیا ہےاور اس پر باقاعدہ احادیث صحیحہ سے حوالہ جات بھی بیان کیے ہیں۔ جیسا کہ ذیل میں روایات ملاحظہ ہو:
فی صحیح البخاری : عن محمدقال قالت : ام عطیۃ امرنا ان نخرج فخرج الحیض او العواتق و ذوات الخدور و قال ابن عون و العواتق ذوات الخدور فاما الحیض فیشھدن جماعۃ المسلمین و عورتھم و یعتزلن مصلاّھم اھ( 1/ 134)۔
فی سنن الترمذی : عن ام عطیۃ ان رسول اللہ -صلی اللہ علیہ و سلم- کان یخرج الابکار و العواتق و ذوات الخدور و الحیض فی العیدین فاما الحیض فیعتزلن المصلی ، و یشھدن دعوۃ المسلمین اھ (1/ 70)۔
نیز مذکورہ بالا حوالہ جات سے بخوبی معلوم ہو گیا کہ اس دعا کا مرتبہ اور مقام محض مستحب امر ہے، نہ کہ فرض اور واجب ، اس لیےاس دعا کی غرض سے دوسروں کو زبردستی جمع کرنا وغیرہ بھی مناسب نہیں ،البتہ آنے والے اگر اپنے شوق اور رغبت سے شرکت کرنا چاہتے ہوں تو اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60183کی تصدیق کریں
0     2482
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عیدین شاہراہ پر ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تین واجب تکبیرات کا بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کے دن ، دورانِ سال انتقال کرجانے والوں کے گھروں میں تعزیت کے لۓ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • تکبیراتِ تشریق سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نماز عید کےبعد گلے ملنا اور عید مبارک کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا اور ’’عید مبارک‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • عیدین کی نماز میں امام کا واجب تکبیراتِ زوائد بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین اور نمازِ جمعہ کی جماعت میں شرکت نہ کرنے والےسیکیورٹی اہلکاروں کے لۓ نماز کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے لۓ عیدگاہ میں جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کی ادائیگی کے لۓ وقف شدہ عیدگاہ کے ہونے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تکبیراتِ زوائد کا رہ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • کسی ملک میں نمازِ عید پڑھ کر جب اپنے ملک پہنچے اور نمازِ ہورہی ہو ،تو کیا کرے

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • امام عید کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا بھول جائےتو کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • جس مسجد میں جمعہ کی نماز نہ ہوتی ہو وہاں عیدین کی نماز جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عید میں امام کا تین زائد تکبیرات کو بھول جانا-نماز عید کی قضاء کا مسئلہ

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین میں خطبہ اور نماز الگ الگ بندوں کا پڑھانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی دوسری رکعت میں شریک ہونے والا نماز مکمل کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • کیا مدرسے میں عید کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید و رمضان کے لئے شہادتوں کی مطلوبہ تعداد

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • بچوں کے پلے گراؤنڈ میں عید کی نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
Related Topics متعلقه موضوعات