رسالت و نبوت

ہدایت و نجات ذریعہ کا اب صرف قرآنِ مجید ہے

فتوی نمبر :
58880
| تاریخ :
2008-07-04
عقائد / ایمان و کفر / رسالت و نبوت

ہدایت و نجات ذریعہ کا اب صرف قرآنِ مجید ہے

محترم السلام علیکم!
اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کا سایہ تا قیامت ہمارے سروں پر رکھے۔جناب عالی ! اللہ کے فضل سے میں ایک مسلمان ہوں اور مجھ سے کسی نے سوال پوچھا کہ ہدایت کے لیے قرآنِ حکیم ہی کیوں ضروری ہے؟ جب کہ دوسرے مذہب کی کتابوں میں بھی اچھی ا چھی باتیں لکھی ہوئی ہیں؟ براہ ِ کرم آپ سے گزارش ہے کہ میرے سوال کا جواب تفصیل کے ساتھ مجھے جلد از جلد دیں، میں آپ کا ممنون رہوں گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بلاشبہ تمام آسمانی کتابیں ذریعہ ہدایت ہیں اور اپنے اپنے دور میں تورات ، انجیل، زبور اور دیگر صحفِ سماویہ سے لوگوں کو ہدایت ملتی رہی ہے، مگر ان کتب کے ماننے والوں نے ان میں تحریفات کر ڈالیں اور ہدایت کے ان نسخوں میں کمی بیشی کر ڈالی، اس لیے وہ ہدایت کا سبب نہیں ہیں۔ اور قرآنِ کریم اس دور کی کتاب اور ہر قسم کے ردوبدل سے محفوظ ہے، جیسا کہ خود قرآنِ کریم میں بھی اس کی صراحت موجود ہے اور احادیثِ مبارکہ میں بھی کئی ایک مواقع پر قیامت تک کےلیے اسی کے موافق عمل کو لازم قرار دیا گیا، اس لیے بہ نسبت دوسری کتبِ سماویہ کے ،قرآنِ کریم کو ہی ہدایت کے لیے ضروری قرار دیا جاتا ہے اور اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی ماہر معالج کسی بیماری کی تشخیص کر کے اور بیمار کے مزاج اور موسم کی مناسبت سے نسخہ بنا کر لکھ دے اور وقت کی بھی تعیین کر دے کہ یہ اس وقت تک کارآمد ہے اور پھر کوئی شخص اس کے مندرجات کو تبدیل کر دے اور اس کے بعد وہ کسی دوسرے مریض کی اسی طرح تشخیص کر کے دوسرا نسخہ تجویز کر دے اور پہلے والے نسخہ کے مفید اجزاء بھی اس میں شامل کرے اور پہلے والے کو تحریف شدہ قرار دے کر اس کی نفی کر دے اور دوسرے والے کو ہی سببِ شفاء قرار دے تو اس پر یہ اعتراض کہ یہی دوسرا نسخہ شفاء کے لیے کیوں ضروری ہے؟ نامعقول کہلاتا ہے اسی طرح قرآن کے متعلق یہ اعتراض بھی ایسا ہی نامعقول ہے، اس لیے بجائے اعتراضات کے ، قرآنِ کریم پر عمل کے ذریعہ حصولِ نجات دارین کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: ﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ﴾ (الحجر: 9)-
وفی التفسير المظهري: وَأَنْزَلْنا إِلَيْكَ يا محمد الْكِتابَ القران متلبسا بِالْحَقِّ مُصَدِّقاً لِما بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ الْكِتابِ(الی قولہ) مُھیمناً عَلَيْهِ روى الوالبي عن ابن عباس - رضى الله عنهما - اى شاهدا وهو قول مجاهد (إلی قوله) فما اخبر اهل الكتاب من كتابهم فان كان فى القران فصدقوه والا فكذبوه يعنى ان كان فى القران تصديقه فصدقوه وإن كان فى القران تكذيبه فكذبوه وان كان القران ساكتا عنه فاسكتوا عنه لاحتمال الصدق والكذب من اهل الكتاب۔ (3/ 123)-
وقال اللہ تعالیٰ: ﴿یُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِنْ بَعْدِ مَوَاضِعِهِ﴾ (المائدة: 41)-
وفی صحيح البخاري: عن أبي هريرة - رضي الله عنه -، قال: كان أهل الكتاب يقرءون التوراة بالعبرانية، ويفسرونها بالعربية لأهل الإسلام، فقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : "لا تصدقوا أهل الكتاب ولا تكذبوهم، وقولوا: ﴿آمنا بالله وما أنزل إلينا}﴾(البقرة: 136) (6/ 20)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58880کی تصدیق کریں
0     1095
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • بشریتِ رسولؐ کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات