(+92) 0317 1118263

مکروھات نماز

سورۃ آلِ عمران آیت نمبر 55 کی تفسیر ی وضاحت

فتوی نمبر :
58863
| تاریخ :
1994-02-02

سورۃ آلِ عمران آیت نمبر 55 کی تفسیر ی وضاحت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سید قطب اپنی تفسیر" ظلال القرآن" میں سورۃ آلِ عمران آیت ۵۵ کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ:
’’[یہود کی سازش ناکام ہوئی:
یہود نے چاہا کہ عیسیٰ علیہ السلام کو سولی دے دیں یا قتل کردیں اور اللہ نے فیصلہ فرمایا کہ وہ انہیں واپس بلالے، انہیں اپنی طرف اُٹھالے اور جنہوں نے ان کا انکار کیا ان کے ساتھ اختلاط اور ان کے درمیان رہنے سے انہیں بچالے اور ان ناپاک اور گندے لوگوں کی گندگی سے انہیں پاک رکھے اور انہیں اس طرح اعزاز بخشے کہ ان کے پیروؤ ں کو ،قیامت تک کیلئے ان کا انکار کرنے والوں پر بالادستی اور غلبہ عطا کرے اور وہی ہوا جو اللہ نے چاہا اور سازش کرنے والوں کی سازش کو اللہ نے ناکام کردیا:اِذْ قَالَ اللّٰہُ یٰعِیْسٰٓی اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَرَافِعُکَ اِلَیَّ وَمُطَہِّرُکَ مِنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَجَاعِلُ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْکَ فَوْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔’’ہوا یہ کہ اللہ نے کہا: اے عیسیٰؑ! میں تمہیں واپس لے لینے والا ہوں اور میں تمہیں اپنی طرف اُٹھالینے والا ہوں اور تمہیں انکار کرنے والوں سے پاک کردینے والا ہوں اور جنہوں نے تمہاری پیروی کی انہیں اُن لوگوں پر جنہوں نے کفر کیا، قیامت تک بالادستی بخشنے والا ہوں‘‘۔
رہی یہ بات کہ حضرت مسیحؑ کی وفات کس طرح ہوئی اور اللہ کی طرف ان کا رفع کیسے ہوا؟ تو یہ غیبی اُمور ہیں جو متشابہات میں داخل ہیں، اُن کی حقیقت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا،ان میں کھوج کرید کرنے سے نہ عقیدے کیلئے کوئی فائدہ ہے اور نہ شریعت اور قانون کے سلسلے میں، جو لوگ ان امور کے پیچھے دوڑتے ہیں اور انہیں بحث و نزاع کا موضوع بناتے ہیں اور جھگڑے، خبط حواسی اور پیچیدگی میں مبتلا ہوتے ہیں، وہ کسی حقیقت کے سلسلے میں جزم و قطعیت کے ساتھ کوئی بات نہیں کہہ سکتے اور نہ اس سلسلے میں دل کی راحت و طمانینت سے ہم کنار ہوسکتے ہیں، کیونکہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو اللہ ہی کے علم میں ہے]۔‘‘
لیکن ہمارے ایک عالم دین کا اصرار ہے کہ یہ دین کے بنیادی عقیدے کا مسئلہ ہے ’’جو مسیح علیہ السلام کے رفع اور نزول کا قائل نہیں ہے یا اس معاملے کو اللہ پر چھوڑتا ہے وہ بھی کافر ہے؟جناب آپ ہماری اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں کہ ’’جو لوگ کوئی رائے قائم کئے بغیر اس معاملے کو اللہ کے سپرد کرتے ہیں کیا وہ لوگ بھی کافر ہیں اور کیا یہ کفر و ایمان کا مسئلہ ہے؟ہم آپ کے بہت ممنون ہوں گے کہ آپ اس تکفیر کے معاملے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مولوی صاحب موصوف کا یہ کہنا کہ ’’جو مسیح علیہ السلام کے رفع اور نزول کا قائل نہیں الخ‘‘ بلاشبہ درست ہے اور اس کا تعلق نفسِ رفع اور نزول من السماء کے ساتھ ہے جو قرآنِ کریم اور احادیثِ متواترہ سے ثابت ہے مگر تفسیرِ مذکور کے اس مقام میں حضرت مسیح علیہ السلام کے رفع السماء یا نزول من السماء کے بارے میں جو حکم بیان کیا گیا ہے وہ نفسِ رفع و نزول کے متعلق نہیں جس سے کفریہ عقیدہ لازم آئے، بلکہ اس میں ایک امر کے وجود میں آنے کی حالت اور کیفیت جاننے کو علمِ خداوندی سے متعلق کیا گیا ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے رفع الی السماء یا ان کے نزول من السماء سے انکار یا اس میں شبہ نہیں کیا گیا، لہٰذا مولوی صاحب موصوف کو چاہئے کہ بلا تحقیق کسی پر کفر کا فتویٰ لگانے سے احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: واعلم أنہ لا یفتی بکفر مسلم أمکن حمل کلامہ علٰی محمل حسن أو کان فی کفرہ خلاف ولو کان ذالک روایۃً ضعیفۃً کما حررہ فی البحر۔ (ج۴، ص۲۲۹)-واﷲ الموفق

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58863کی تصدیق کریں
0     451
متعلقه فتاوی
( view all )
بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا / حالتِ روزہ میں شیو کرنا 19931 265 آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟ 5948 616 کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟ 20868 299 آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا 20229 230 داڑھی کاٹنے والے شخص کی امامت کا حکم 41178 2314 ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا 3060 266 منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا 7229 311 مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا 3998 260 جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم 58731 433 عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت 58831 1050 کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟ 58764 596 وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا 58770 463 اجتہاد کے شرائط واہلیت 58712 663 ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟ 58720 393 ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت 58877 434 سائنس سے اسلام کی حقانیت 58802 442 خواتین کو تعلیمِ دین اور اس کے لۓ بنات کے مدارس کے قیام کا حکم 58812 1867 انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا 58907 782 حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا 58817 623 بدعت کی تعریف 58828 396 علم کلام / عید میلاد النبی ﷺ / مروّجہ ختمِ قران 58862 268 غیر صحابی کے لیے ’’رضی اللہ عنہ‘‘ کہنا 58794 479 کہاں اور کس مدرسے میں علم حاصل کیا جاۓ 58811 301 یہ اعتراض کہ مسلمان قتل و قتال کو کیوں پسند کرتے ہیں/یہود و نصاری اورمسلمانوں کے آپس میں اختلاف کی وجہ 58911 302 سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر ۴۸ میں مذکور کتاب اور حکمت کی تفسیری وضاحت 58895 380