(+92) 0317 1118263

مکروھات نماز

عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
58831
| تاریخ :
2204-02-02

عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ سنت ہے یا مستحب؟ اگر سنت ہے تو سننِ مؤ کدہ میں سے ہے یا زائدہ؟
نیز بعض علماء کا کہنا ہے کہ بغیر پگڑی کے نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے اور دلیل کے طور پر یہ روایت پیش کرتے ہیں:
’’رکعتان بعمامۃ خیر من سبعین رکعۃ بلا عمامۃ‘‘۔
دوسری روایت یہ پیش کرتے ہیں:
الصلوٰۃ مع العمامۃ عشرۃ الف حسنۃ‘‘۔ (کنوز الحقائق: ص۷۷)-
از راہِ کرم مسئلہ کو واضح فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔ جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عمامہ (پگڑی) باندھنا آپ ﷺ کے سنت عادیہ میں سے اور مستحب عمل ہے اور اس کے بغیر محض ٹوپی وغیرہ میں نماز پڑھنا بلاکراہت جائز ہے اور سستی کی وجہ سے بالکل ننگے سر نماز پڑھنا مکروہِ تنزیہی ہے جس سے احتراز چاہئے، جبکہ مذکور روایات ’’رکعتان بعمامۃ خیر من سبعین رکعۃ بلا عمامۃ‘‘ فضیلت عمامہ اور اس کے استحباب پر دلالت کرتی ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الفقہ الاسلامی: والصلوٰۃ حاسرًا راسہ، للتکاسل (الی) لان مبنی الصلوٰۃ علی الخشوع، والکراہۃ ہنا تنزیہیۃ اتفاقًا۔ الخ (ج۱، ص۷۸۳)-
وفی مرقاۃ المفاتیح: ’’صلوٰۃ تطوع او فریضۃ بعمامۃ خمسا وعشرین صلوٰۃ بلا عمامۃ‘‘ فہذا کلہ یدل علی فضیلۃ العمامۃ مطلقًا۔ (ج۱، ص۱۴۷)واﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58831کی تصدیق کریں
1     1050
متعلقه فتاوی
( view all )
بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا / حالتِ روزہ میں شیو کرنا 19931 265 آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟ 5948 616 کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟ 20868 299 آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا 20229 230 داڑھی کاٹنے والے شخص کی امامت کا حکم 41178 2313 ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا 3060 265 منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا 7229 311 مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا 3998 260 جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم 58731 432 عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت 58831 1050 کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟ 58764 595 وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا 58770 463 اجتہاد کے شرائط واہلیت 58712 663 ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟ 58720 393 ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت 58877 434 سائنس سے اسلام کی حقانیت 58802 442 خواتین کو تعلیمِ دین اور اس کے لۓ بنات کے مدارس کے قیام کا حکم 58812 1862 انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا 58907 781 حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا 58817 623 بدعت کی تعریف 58828 393 علم کلام / عید میلاد النبی ﷺ / مروّجہ ختمِ قران 58862 268 غیر صحابی کے لیے ’’رضی اللہ عنہ‘‘ کہنا 58794 478 کہاں اور کس مدرسے میں علم حاصل کیا جاۓ 58811 301 یہ اعتراض کہ مسلمان قتل و قتال کو کیوں پسند کرتے ہیں/یہود و نصاری اورمسلمانوں کے آپس میں اختلاف کی وجہ 58911 302 سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر ۴۸ میں مذکور کتاب اور حکمت کی تفسیری وضاحت 58895 379