(+92) 0317 1118263

مکروھات نماز

سائنس سے اسلام کی حقانیت

فتوی نمبر :
58802
| تاریخ :
2002-07-10

سائنس سے اسلام کی حقانیت

السلام علیکم! کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کس طرح بیان کیا جائے کہ اسلام ایک سچا مذہب ہے سائنس کے لحاظ سے؟ جواب دے کر ممنون فرمائیں۔اور مجھے اپنے ای میل لسٹ میں شامل کر لیں اور اسلام سے متعلق تمام فتوے ارسال کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اسلام اپنی حقانیت اور سچائی کے ثبوت میں جدید سائنسی تحقیقات کا محتاج نہیں، بلکہ خود یہی چیزیں قرآنی بشارات اور اخبارات کی مرہونِ منت ہیں، تاہم آپ کے اطمینان کی خاطر اس سلسلے میں چند مثالیں بھی پیشِ خدمت ہیں۔
۱۔ جدید سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا کہ جس نظام شمسی میں ہماری دنیا ہے یہ ایک بہت بڑی کہکشاں میں ہے اور اس جیسی اور بھی بہت کہکشائیں واقع ہیں جو ہماری نظروں سے غائب اور حقیقت کی دنیا میں موجود ہیں۔
اب قرآن کریم کے سب سے پہلی سورت کی پہلی آیت میں لفظ ’’العالمین‘‘ پر غور کریں کہ یہ جمع کا لفظ ہے جس کا معنی یہ ہے کہ ’’بہت سارے عالم‘‘ خواہ وہ ہمارے نظامِ شمسی کی کہکشاں سے متعلق ہوں یا اس کے علاوہ ہوں، ان سب کا رب اکیلے اللہ کی ذات ہے۔
۲۔ اسی طرح ایک عرصہ تک یہ نظریہ رہا کہ زوجیت یعنی جوڑا صرف انسانوں اور حیوانوں میں ہوتا ہے، مگر بعد میں جدید سائنس اور جدید تحقیقات نے اسے رد اور باطل قرار دے کر یہ دعویٰ کیا کہ ہر چیز میں حتیٰ کہ برقی رو میں بھی جوڑے کا اعتبار (یعنی منفی و مثبت) ہوتا ہے، جبکہ شریعتِ مطہرہ نے سورۃ ذاریات کی آیت ۴۹ اور سورۃ یٰس کی آیت ۳۶ میں وقتِ نزول سے فرمادیا ہے۔ ﴿سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنْفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ﴾ (يس: 36) کہ اس نے ایسے ایسے جوڑے بنائے ہیں جنہیں تم نہیں جانتے۔
۳۔ اسی طرح جدید سائنس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بچہ اپنی ماں کے پیٹ کے اندر تین باریک پردوں میں ہوتا ہے،حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب میں پہلے سے یہ ارشاد فرمایا ہوا کہ ’’﴿يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ﴾ (الزمر: 6)
پس اس تحقیق سے ثابت ہوا کہ جدید سائنس کی تحقیق مذہبِ اسلام کی سچائی اور حقانیت پر دلالت اور اس کی تائید کرتی ہے۔ واللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58802کی تصدیق کریں
0     442
متعلقه فتاوی
( view all )
بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا / حالتِ روزہ میں شیو کرنا 19931 265 آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟ 5948 616 کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟ 20868 299 آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا 20229 230 داڑھی کاٹنے والے شخص کی امامت کا حکم 41178 2313 ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا 3060 265 منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا 7229 311 مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا 3998 260 جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم 58731 432 عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت 58831 1049 کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟ 58764 595 وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا 58770 463 اجتہاد کے شرائط واہلیت 58712 662 ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟ 58720 393 ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت 58877 434 سائنس سے اسلام کی حقانیت 58802 442 خواتین کو تعلیمِ دین اور اس کے لۓ بنات کے مدارس کے قیام کا حکم 58812 1862 انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا 58907 781 حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا 58817 623 بدعت کی تعریف 58828 393 علم کلام / عید میلاد النبی ﷺ / مروّجہ ختمِ قران 58862 268 غیر صحابی کے لیے ’’رضی اللہ عنہ‘‘ کہنا 58794 478 کہاں اور کس مدرسے میں علم حاصل کیا جاۓ 58811 301 یہ اعتراض کہ مسلمان قتل و قتال کو کیوں پسند کرتے ہیں/یہود و نصاری اورمسلمانوں کے آپس میں اختلاف کی وجہ 58911 302 سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر ۴۸ میں مذکور کتاب اور حکمت کی تفسیری وضاحت 58895 379