مکروھات نماز

جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

فتوی نمبر :
58731
| تاریخ :
2009-08-09
آداب / تعلیم و تعلم / مکروھات نماز

جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام درج ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
۱۔ کیا جاننے والے اور ناجاننے والے برابر ہیں؟
۲۔ کیا علم میں حسد و غرور جائز ہے جیسے میرے پاس کوئی کتاب ہو اور میں پڑھنے کے لیے نہ دوں؟
۳۔ کیا انسان بغیر استاد کے سیکھ سکتا ہے؟
۴۔ اسی طرح کمپیوٹر اور جہازبنانے والوں کا استاد کوئی تھا؟
۵۔ انسان طاقت کی وجہ سے اشرف المخلوقات ہے یا عقل کی وجہ سے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر نہیں ہوتے۔
۲۔ علم کی وجہ سے بھی حسد اور غرور جائز نہیں۔ اس سے احتراز لازم ہے۔
۳۔ جناب کتاب پڑھنے کےلیے نہ دینے کے ساتھ حسد و غرور کا کیا تعلق ہے؟ جب کتاب کا وہ خود مالک ہے تو اسے اختیار ہے اگر چاہے تو دے ورنہ نہ دے۔ہاں! اگر کتمانِ علم کی غرض ہو تو یہ مناسب نہیں، اس لیے کہ وہ بہت بڑا گناہ ہے، جس سے بہرحال اجتناب لازم ہے۔
۴۔ واضح ہو کہ محض معلومات حاصل کرنے اور فنی مہارت حاصل کرنے میں واضح فرق ہے خواہ جس فن میں بھی ہو، معلومات کے لیے کتابوں کا مطالعہ بھی کافی ہے، لیکن کسی فن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بالواسطہ یا بلاواسطہ استاد سے سیکھنا اور رابطہ رکھنا لازم ہے۔ اور یہ اصول چھوٹی بڑی تمام مشینریوں کے بنانے میں ملحوظ ہے۔
۵۔ انسان کا اشرف المخلوقات ہونا طاقت کی وجہ سے نہیں، بلکہ خداداد سمجھ اور عقل کی وجہ سے ہے جو وحی کے تابع ہو، نری عقل نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُون﴾ (الزمر: 9)
و فی مشكاة المصابيح:وعن كعب بن مالك قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «من طلب العلم ليجاري به العلماء أو ليماري به السفهاء أو يصرف به وجوه الناس إليه أدخل الله النار». رواه الترمذي(1/ 77)
وفی مشكاة المصابيح:وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : «من سئل عن علم علمه ثم كتمه ألجم يوم القيامة بلجام من نار» . رواه أحمد وأبوداود والترمذي(1/ 77)
قال اللہ تعالیٰ: ﴿لهم قُلُوبٌ لَا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لَا يَسْمَعُونَ بِهَا أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلّ﴾ [الأعراف: 179]
وقال اللہ تعالیٰ: ﴿ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِين﴾ [التين: 5] واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58731کی تصدیق کریں
0     918
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام رقم سےسلوائے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • جماعت شروع ہونے کے بعد پیشاب شدت سے آجائے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا - حالتِ روزہ میں شیو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نقاب اوڑھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کراہت تحریمی سے ادا کی ہوئی نماز کا اعادہ کب واجب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 5
  • کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک سورت مکرر پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • سودی لین دین کرنے والے شخص کی امامت مٰیں نمازپڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 2
  • سائنس سے اسلام کی حقانیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • اجتہاد کے شرائط واہلیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • سنتوں کے دوران امام صاحب کا منبر پر بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات