مکروھات نماز

اجتہاد کے شرائط واہلیت

فتوی نمبر :
58712
| تاریخ :
2007-08-06
آداب / تعلیم و تعلم / مکروھات نماز

اجتہاد کے شرائط واہلیت

مفتی سیف اللہ جمیل صاحب! السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کسی عالمِ دین کے لیے کیا شرائط ضروری ہیں کہ وہ اجتہاد کر سکتا ہےیا مجتہد کے مقام پر فائز ہو سکتا ہے؟ براہِ مہربانی شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں، نیز کسی کتاب کا نام بھی تحریر فرما دیں ،جس میں تفصیل مل سکتی ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مجتہد ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جس کو قرآنِ کریم، احادیثِ نبویہ اور علومِ شرعیہ میں اس قدر دسترس اور مہارتِ تامّہ حاصل ہو کہ وہ ان کے ذریعہ ادلّہ شرعیہ میں غور و خوض کر کے احکامِ شرعیہ کا استنباط کر سکے۔ پھر اجتہاد کے مختلف درجات ہیں، جس کی بنا پر بعض افراد مجتہد مطلق، بعض مجتہد منتسب، بعض اصحاب التخریج، اصحاب الترجیح اور اصحاب تمیز و غیرہ کہلاتے ہیں۔
جبکہ اجتہاد کےلیے درج ذیل شرائط ضروری ہیں:
۱۔ مسلمان، عاقل، بالغ ہو۔
۲۔ اس کی امانت و دیانت اہلِ عصر مستند علماء کرام کے نزدیک مسلّم و قابل اعتماد ہو۔
۳۔اسبابِ فسق اور خلافِ مروّت امور سے بچنے والا ہو۔
۴۔ تقویٰ و طہارت اور اتباعِ شریعت میں اعلیٰ درجہ پر فائز ہو۔
۵۔ سنجیدہ و مضبوط فکر کا حامل اور احوالِ زمانہ و عرف سے ممارست رکھتا ہو۔
۶۔ فہم و بصیرت میں کامل ہو۔
۷۔ ادلہ شرعیہ قرآن، سنت، اجماع اور ان کی متعلقہ تفصیل کے بارے میں مکمل معرفت رکھتا ہو۔
۸۔ وجوہِ استدلال عام، خاص، مشترک، مؤول اور حقیقت، مجاز، صریح، کنایہ اور دیگر وجوہِ استدلال کے بارے میں پوری معلومات رکھتا ہو۔
۹۔ حدیث کے متعلق متن، سند اور احوال رواۃ و غیرہم کے لحاظ سے واقفیت رکھتا ہو،
۱۰۔ علومِ قرآن و حدیث پر اس کو مکمل عبور حاصل ہو، ناسخ و منسوخ کی پہچان رکھتا ہو۔
۱۱۔ صرف، نحو، لغت اور دیگر علوم مثلاً معانی و بدیع میں ماہر ہو۔
۱۲۔ اجماع کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہو۔
۱۳۔اسی طرح قیاس کے متعلق اس کی شرائط، اقسام اور احکام کے لحاظ سے اس کو مکمل واقفیت حاصل ہو۔
۱۴۔اور زمانہ نزولِ وحی کے حالات سمجھنے پر عبور رکھتا ہو۔ تفصیل کے لیے اس موضوع پر تحریر کردہ کتب کی طرف مراجعت مفید رہے گی۔ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58712کی تصدیق کریں
1     1857
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام رقم سےسلوائے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • جماعت شروع ہونے کے بعد پیشاب شدت سے آجائے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا - حالتِ روزہ میں شیو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نقاب اوڑھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کراہت تحریمی سے ادا کی ہوئی نماز کا اعادہ کب واجب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 5
  • کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک سورت مکرر پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • سودی لین دین کرنے والے شخص کی امامت مٰیں نمازپڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 2
  • سائنس سے اسلام کی حقانیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • اجتہاد کے شرائط واہلیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • سنتوں کے دوران امام صاحب کا منبر پر بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات