جہنم

پچاس ہزار قرص سے چالیس ہزار نقد ادائیگی پر بقیہ دس معاف

فتوی نمبر :
58680
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / جہنم

پچاس ہزار قرص سے چالیس ہزار نقد ادائیگی پر بقیہ دس معاف

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیانِ عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے بکر سے قسطوں پر ایک گاڑی خرید لی ’’مثلاً دو لاکھ روپے میں‘‘ زید نے قسطوار ادائیگی کے ذریعہ بکر کو تقریباً ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے ادا کردیئے اور ابھی پچاس ہزار باقی ہے، اب بکر زید کو کہتا ہے کہ باقی پچاس ہزار میں سے آپ چالیس ہزار مجھے نقد دے دیں تو دس ہزار روپے میں معاف کردوں گا۔
معلوم یہ کرنا ہے کہ شرعاً یہ معاملہ جائز ہے کہ نہیں؟ اس میں کہیں سود کا گناہ تو لازم نہیں آتا، تفصیلی جواب مرحمت فرمائیں کیونکہ یہ معاملہ آج کل بہت عام ہے۔ المستفتی: سید واحد صاحب

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور طریقہ کے مطابق معاملہ کرنا سودی معاملہ کے حکم میں داخل ہونے کی بناء پر ناجائز اور حرام ہے اس طرح کچھ رقم معاف کرکے بقیہ نقد لینے کی شرط ٹھہرانے سے احتراز واجب ہے۔
البتہ اگر غیر مشروط طور پر قرض خواہ اپنے دس ہزار معاف کردے اور قرضدار باقی رقم یکشمت ادا کردے تو یہ صورت بلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال العلامۃ الجصاص: ومن اجاز من السلف اذا قال: عجّل لی واضع عنک فجائز أن یکون اجازوہ اذا لم یجعلہ شرطًا فیہ، وذالک بان یضع عنہ بغیر شرط ویعجل الأخر الباقی بغیر شرط۔ (ج۱، ص۴۶۷) و اللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی نادر جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58680کی تصدیق کریں
0     899
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سید جہنم میں جاسکتا ہے؟ کیا اولیاء اللہ معصوم ہوتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   جہنم 0
  • شیعہ کے گھر کھانا کھانا اور نوکری کرنا

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جہنمیوں کی زبان کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • پچاس ہزار قرص سے چالیس ہزار نقد ادائیگی پر بقیہ دس معاف

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • پان و سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • نوکری کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • ہنڈی کا کاروبار

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • عبد المطلب اور ابو طالب کا اخروی حشر

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • ترکہ اور ہبہ میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • کیا مسلکی اور فروعی اختلاف کی بنیاد پر کسی کو جہنمی قرار دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • شیطان کا آگ سے بنے ہوۓ ہونے کے باوجود ، جہنم کی آ گ میں سزا پانا

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جہنم کی آگ کس رنگ کی ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • قرآن حفظ کرکے بھول جانے کا کیا گناہ ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جن لوگوں تک دین کی دعوت نہ پہنچی ہو ان کا مرنے کے بعد کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   انگلش   جہنم 0
Related Topics متعلقه موضوعات