جہنم

ہنڈی کا کاروبار

فتوی نمبر :
58670
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / جہنم

ہنڈی کا کاروبار

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام کہ میرے ایک جاننے والے نے مکہ مکرمہ سے فون پر ہنڈی کے کاروبار کے متعلق کہا کہ خضدار کے لیے ہمیں ایک بندہ رقم کی ادائیگی کے لیے چاہیے جس کو دوہزار روپے تنخواہ دینگے، جس کا کام لوگوں کو ان کی رقم پہنچانی ہوگی اس سلسلے میں عرض ہے کہ اکثر ہنڈی کا کام کرنے والے فرض کریں سو(۱۰۰) ریال لے کر مقررہ سرکاری ریٹ سے کچھ زائد ( ۱۰۰+۱۶۰۰) کے حساب سے ادا کرتے ہیں۔ آیا یہ طریقہ صحیح ہے یا غلط ہے؟ اگر غلط ہے تو کیا وجہ ہے؟ اور اگر غلط کاروبار ہے تو ان کی ملازمت کا کیا حکم ہے؟ ہنڈی کا لین دین کرنے والے رقم لیکر اس رقم سے کاروبار کرتے ہیں ان کا یہ عمل کیا حکم رکھتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہنڈی کا کاروبار فی نفسہ جائز ہے بشرطیکہ کہ بوقتِ عقد کسی ایک جانب سے مجلس ہی میں رقم پر قبضہ ہوجائے، مگر مروجہ ہنڈی کا کاروبار شرعاً ممنوع ہے، اولاً تو اس وجہ سے کہ اس میں معاملۂ قرض، مشروط بالشرط ہوتا ہے اور یہ جائز نہیں، اور ثانیاً اس بناء پر کہ یہ قانوناً منع ہے اور حکومت کے ہر اس قانون پر عمل لازم ہے جو کسی حکمِ شرعی کے خلاف نہ ہو، لہٰذا شخص مذکور پر لازم ہے کہ مذکور کاروبار شروع کرنے اور اس کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی استعمال میں لانے سے احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: وكرهت السفتجة) بضم السين وتفتح وفتح التاء، وهي إقراض لسقوط خطر الطريق الخ
و فی رد المحتار: وفي الفتاوى الصغرى وغيرها: إن كان السفتج مشروطا في القرض فهو حرام، والقرض بهذا الشرط فاسد وإلا جاز. (5/ 350) واللہ اعلم باالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ایوب عثمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58670کی تصدیق کریں
0     1015
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سید جہنم میں جاسکتا ہے؟ کیا اولیاء اللہ معصوم ہوتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   جہنم 0
  • شیعہ کے گھر کھانا کھانا اور نوکری کرنا

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جہنمیوں کی زبان کیا ہوگی؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • پچاس ہزار قرص سے چالیس ہزار نقد ادائیگی پر بقیہ دس معاف

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • پان و سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • نوکری کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • ہنڈی کا کاروبار

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • عبد المطلب اور ابو طالب کا اخروی حشر

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • ترکہ اور ہبہ میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • کیا مسلکی اور فروعی اختلاف کی بنیاد پر کسی کو جہنمی قرار دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • شیطان کا آگ سے بنے ہوۓ ہونے کے باوجود ، جہنم کی آ گ میں سزا پانا

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جہنم کی آگ کس رنگ کی ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 0
  • قرآن حفظ کرکے بھول جانے کا کیا گناہ ہے؟

    یونیکوڈ   جہنم 1
  • جن لوگوں تک دین کی دعوت نہ پہنچی ہو ان کا مرنے کے بعد کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   انگلش   جہنم 0
Related Topics متعلقه موضوعات