شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کی طرف سے بیوی پر شرائط و پابندیاں عائد کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
51339
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر کی طرف سے بیوی پر شرائط و پابندیاں عائد کرنے کا حکم

جناب محترم مفتی صاحب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ،
ایک مسئلہ میں آپ حضرات کی رہنمائی مطلوب ہے، میرے ایک انتہائی عزیز دوست کی بیٹی جو کہ عالمہ فاضلہ بھی ہے، اس کی شادی فوج کے ایک میجر صاحب سے تقریباً چار سال پہلے ہوئی، ان کی ایک بیٹی (تین سال کی) اور ایک بیٹا (چند ماہ کا) ہے، شادی کے بعد سے اب تک وقتاً فوقتاً میاں بیوی کے درمیان بیوی کی مختلف امور میں لا پرواہی، فضول خرچی اور بے پردگی کی وجہ سے جھگڑا رہتا ہے، شوہر کی طرف سے ان امور کے بارے میں کچھ ترغیب و تنبیہ بھی جاری رہتی تھی، لیکن اب شوہر نے اپنے اور بیوی کے خاندان کے چند سمجھدار افراد کے ساتھ بیٹھ کر کچھ شرائط مقرر کرنے کا کہا ہے جن کی پابندی وہ لڑکی پر لازمی کرنا چاہتا ہے، وہ شرائط مندرجہ ذیل ہیں:
1.لڑکی اپنا کوئی ذاتی موبائل فون استعمال نہیں کرے گی۔
2.سرکاری نوکر صرف باہر کے کام کرے گا اور گھر کے اندر صرف میری موجودگی میں آئے گا۔
3.لڑکی کو میرے بارے میں کوئی شکایت ہو اور میرے ساتھ اس کا ذکر کرنے کے باوجود اگر حل نہ نکلے تو دوسرے رشتے داروں کو بتانے کے بجائے میرے والدین سے رجوع کرے گی۔
4.گھر سے باہر جانا اگر اشد ضروری ہو تو مکمل شرعی پردے کے ساتھ جائے گی۔
5.اپنے اور میرے نا محرم رشتہ داروں سے مکمل شرعی پردہ کرے گی۔
6.فضول خرچی اور لاپرواہی کے معاملے میں، میں اگر اسے اللہ تعالی اور نبی کریمﷺ کی تعلیمات کے دائرے میں کوئی بات کہوں تو نافرمانی نہیں کرے گی۔
7.میں اس کے جملہ شرعی حقوق ادا کرتے ہوئے اگر دوسری شادی کروں تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہوگا، میرے عزیز دوست جو کہ لڑکی کے والد ہیں، انکی خواہش ہے کہ اس معاملے میں حضرات علمائے کرام کی رہنمائی لینی چاہیے۔
مفتی صاحب آپ سے گزارش ہے کہ اس مسئلہ میں ہماری رہنمائی فرمائیں!یہ بھی بتادیں کہ کیا یہ شرائط جو میجر صاحب نے مقرر کی ہیں، شریعت محمدی کے مطابق ہیں؟کیا شوہر کو ایسی شرائط ، بیوی پر لازم کرنے کا اختیار ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور شرائط کے درست اور معتبر ہونے یا نہ ہونے سے قطع نظر، میاں بیوی کو چاہیئے کہ ایک دوسرے کو شرائط کا پابند کرنے کے بجائے ایک دوسرے کے حقوق ادا کر کے گھر آباد کرنے کی کوشش کریں، تاہم پہلی اور ساتویں شرط کے علاوہ دیگر شرائط شر عادرست ہیں، مگر پہلی اور ساتویں شرط پر بیوی کو پابند کرنا شوہر کے لئے مناسب نہیں، جبکہ گھر اگر آباد کرنا ہو تو اس طرح کی پابندیوں اور شرائط سے گھر آباد نہیں ہوتا بلکہ محبت کے ساتھ ایک دوسرے پر مکمل اعتماد اور ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری سے گھر آباد ہوتا ہے، لہذا مذکور میجر صاحب اور اس کی بیوی کو چاہیئے کہ شرعی حدود میں رہ کر ایک دوسرے کے حقوق ادا کر کے گھر آباد کرنے کی فکر کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال الله تعالى: {يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا}۔الآیة [الأحزاب: 59]
وفيه ايضا: {كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ}۔الآية [الأعراف: 31]
و فيه ايضا: {قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ}۔الآية [النور: 30]
وفي أحكام القرآن للجصاص: قال الله تعالى قل للمؤمنين يغضوا من أبصارهم ويحفظوا فروجهم قال أبوبكر معقول من ظاهره أنه أمر بغض البصر عما حرم علينا النظر إليه۔اھ عن علي قال قال رسول الله ﷺ يا علي إن لك كنزا في الجنة وإنك ذو وفر منها فلا تتبع النظرة النظرة فإن لك الأولى وليست لك الثانية۔اهـ قوله إن السمع والبصر والفؤاد كل أولئك كان عنه مسؤلا۔اھ (5/172)
وفي مشكاة المصابيح: عن أبي أمامة عن النبي ﷺ أنه يقول: «ما استفاد المؤمن بعد تقوى الله خيرا له من زوجة صالحة إن أمرها أطاعته وإن نظر إليها سرته وإن أقسم عليه أبرته وإن غاب عنها نصحته في نفسها وماله۔اھ (2/930)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 51339کی تصدیق کریں
0     1073
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات