کاروبار

شراب کے لیے استعمال ہونے بوتلوں کا کاروبار کرنا

فتوی نمبر :
51294
| تاریخ :
2020-10-26
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

شراب کے لیے استعمال ہونے بوتلوں کا کاروبار کرنا

میراسوال یہ ہے کہ ایک خاندان لندن میں رہتاہے، وہاں وہ لوگو بوتلوں کا کاروبارکررہے ہیں، پرانی بوتلوں کو صاف کرکےدوبارہ کمپنی کو بیچ رہے ہیں، ان پرانی بوتلوں میں جوس، کولڈ ڈرنک کے علاوہ شراب کی بوتلیں بھی ہوتی ہے، اب پوچھنا یہ ہے، کہ ان بوتلوں کو صاف کرتے وقت شراب کی بوتلیں صاف کرکے کمپنی کو بیچنا جائز ہے یا نہیں؟اور کاروبار جائزہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حرمت شراب کے ابتدائی دورمیں اگرچہ شراب کے لیے استعمال ہونے والے برتن استعمال نہ کرنے کا حکم تھا، لیکن بعد میں یہ ممانعت ختم ہوگئی، اس لیے فقہائے کرام نے غیرمسلم کے ہاں استعمال ہونے والے برتن (اس میں شراب کے برتن بھی شامل ہے) کو دھوکر استعمال کرنے کوجائزقرار دیاہے، اس لیے سوال میں مذکورخاندان کے لوگ اگر ان برتلو کو دھوکر صاف کرکے دوبارہ کسی کمپنی کوفروخت کرتے ہوں، تو اس میں شرعاکوئی حرج نہیں، اور اس کی کمائی بھی حلال ہوگی، بشرطیکہ شراب کے یہ ان بوتلوں کا استعمال صرف شراب کے ساتھ مختص نہ ہو، ورنہ کراہت سے خالی نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی سنن أبى داود: (3/ 428)
عن أبى ثعلبة الخشنى أنه سأل رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال إنا نجاور أهل الكتاب وهم يطبخون فى قدورهم الخنزير ويشربون فى آنيتهم الخمر. فقال رسول الله -صلى الله عليه وسلم- « إن وجدتم غيرها فكلوا فيها واشربوا وإن لم تجدوا غيرها فارحضوها بالماء وكلوا واشربوا،
ترجمہ: حضرت ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےپوچھا کہ ہم اہل کتاب کے پڑوس میں رہتے، وہ اپنی ہانڈیوں میں سور کا گوشت پکاتے ہیں اور اپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”اگر تمہیں ان کے علاوہ برتن مل جائیں تو ان میں کھاؤ پیئو، اور اگر ان کے علاوہ برتن نہ ملیں تو انہیں پانی سے دھو ڈالو پھر ان میں کھاؤ اور پیو“۔
وفی الھندیۃ: (347/5، ط: دار الفکر)
قال محمد - رحمه الله تعالى - ويكره الأكل والشرب في أواني المشركين قبل الغسل ومع هذا لو أكل أو شرب فيها قبل الغسل جاز ولا يكون آكلا ولا شاربا حراما وهذا إذا لم يعلم بنجاسة الأواني فأما إذا علم فأنه لا يجوز أن يشرب ويأكل منها قبل الغسل ولو شرب أو أكل كان شاربا وآكلا حراما۔۔۔۔۔۔ولم يذكر محمد - رحمه الله تعالى - الأكل مع المجوسي ومع غيره من أهل الشرك أنه هل يحل أم لا وحكي عن الحاكم الإمام عبد الرحمن الكاتب أنه إن ابتلي به المسلم مرة أو مرتين فلا بأس به وأما الدوام عليه فيكره كذا في المحيط. اھ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 51294کی تصدیق کریں
0     2074
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات