رسالت و نبوت

کیا امام ابو حنیٖفہ رحمہ اللہ وغیرہ کے نزدیک زندگی میں ایک مرتبہ درود پڑھنا کافی ہے؟

فتوی نمبر :
45170
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / رسالت و نبوت

کیا امام ابو حنیٖفہ رحمہ اللہ وغیرہ کے نزدیک زندگی میں ایک مرتبہ درود پڑھنا کافی ہے؟

جناب عالی
میں نے مولانا مودودی کی ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ:
1: امام ابو حنیفہ ( یا دوسرے قابلِ عزت امام) زندگی میں درود شریف بس صرف ایک بار کافی سمجھتے ہیں۔
2: امام ابو حنیفہ نماز کی دوسری رکعت میں درود پاک غلطی سے پڑھ جائیں التحیات کے بعد تو سجدۂ سہو لازم ہو جاتا ہے۔

پلیز رہنمائی فرمائیں۔۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ امام ابو حنیفہ کے نزدیک زندگی میں کم از کم ایک بار درود شریف پڑھنا فرض ہے، اور یہ ایساہی ہے، جیسا کہ کلمۂ توحید اور نبی ﷺ کی تصدیق کرنا، جبکہ اس کے علاوہ اگر کہیں نبی پاک ﷺکا نام مبارک آ جائے ،تو اس وقت اس مجلس میں درود شریف پڑھنا واجب ہے، لہٰذا اگر کوئی شخص زندگی میں ایک مرتبہ درود شریف پڑھ لے ،تو اس کا فرض ادا ہو جائیگا، مگر اس کا یہ مطلب ہزگز نہیں کہ فقط ایک دفعہ درود شریف پڑھنا کافی ہے ، بلکہ درود شریف دنیا و آخرت کی بہت ساری بھلائیوں کا باعث اور مستقل دعا ہے ، جبکہ ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے سے اللہ تعالی کی طرف سے دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ، اس لئے آپ ﷺ پر جتنا ممکن ہو سکے درود شریف پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیئے۔
جبکہ سجدۂ سہو کے واجب ہونے کے اصولوں میں سے یہ بھی ہے کہ نماز کا کوئی واجب چھوٹ جائے، یا فرض میں تاخیر ہو جائے ،تو اس سے سجدۂ سہو لازم ہو جاتا ہے، اور چونکہ چار رکعت والی نماز میں درود شریف پڑھنے سے فرض ( تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہونے) میں تاخیر ہو جاتی ہے، اس لئے اس سے سجدۂ سہو واجب ہو جاتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في أحكام القرآن للجصاص: وقوله يا أيها الذين آمنوا صلوا عليه قد تضمن الأمر بالصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم وظاهره يقتضي الوجوب وهو فرض عندنا فمتى فعلها الإنسان مرة واحدة في صلاة أو غير صلاة فقد أدى فرضه وهو مثل كلمة التوحيد والتصديق بالنبي صلى الله عليه وسلم متى فعله الإنسان مرة واحدة في عمره فقد أدى فرضه اھ (5/ 243)۔
و في الدر المختار:(وتأخير قيام إلى الثالثة بزيادة على التشهد بقدر ركن) وقيل بحرف. و في الزيلعي: الأصح وجوبه باللهم صل على محمد (2/ 81)۔
و في الدر المختار: (وهي فرض) عملا بالأمر في شعبان ثاني الهجرة (مرة واحدة) اتفاقا (في العمر) فلو بلغ في صلاته نابت عن الفرض نهر بحثا. (إلی قوله) (واختلف) الطحاوي والكرخي (في وجوبها) على السامع والذاكر (كلما ذكر) - صلى الله عليه وسلم – اھ (1/ 515)۔
و في حاشية ابن عابدين: (قوله تكراره أي الوجوب) قيد القرماني في شرح مقدمة أبي الليث وجوب التكرار عند الطحاوي بكونه على سبيل الكفاية لا العين، وقال: فإذا صلى عليه بعضهم يسقط عن الباقين، لحصول المقصود وهو تعظيمه وإظهار شرفه عند ذكر اسمه - صلى الله عليه وسلم -. اهـ. (1/ 516)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقار احمد زید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 45170کی تصدیق کریں
0     651
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انبیاء سے خطاء اجتہادی ہوسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد تمام انسانیت امت رسول ہیں یا صرف مسلمان ؟

    یونیکوڈ   اسکین   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • نبی اکرم ﷺ کی شان میں لا علمی میں گستاخی کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • دعوتِ دین اور اقامتِ دین میں فرق اور حضورؐ کی بعثت کا مقصد

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام کو باضابطہ نبوت چالیس سال کی عمر میں ملی

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • درست عقیدہ کے ساتھ ’’یامحمد‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 1
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عید میلاد النبیؐ منانا بدعت ہے تو اس دن سیرت کے جلسے کرنا کیسے جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • حدیث اور وحی میں فرق نیز کیا نبی علیہ السلام کو غیب کا علم تھا؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • گستاخِ رسولؐ کی توبہ کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • توہین رسالت کے بعد بھی فیس بُک کو استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • کیا کفار بھی آپ علیہ السلام کے امتی ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • عقیدہ حیات النبی ﷺ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • یہ کہناکہ حضورؐ لوگوں سے ، پرانے قصے سن کر بطورِ قرآن پیش کر تے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • غسل کرتے وقت ستر کا ڈھانپنا-وسیلہ کی حقیقت-شرک اور کفر کیا ہے

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • آپﷺ کے لیے ’’حضور‘‘ کا لفظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • امت کے اعمال کا حضور کے سامنے پیش کیے جانے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • انبیاء علیہم الصلوۃ و السلام کی تعداد کی تعیین کا مسئلہ

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • محفلِ میلاد میں حضورؐ کی آمد کا عقیدہ رکھنااور اس بناء پر کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
  • بشریتِ رسولؐ کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   رسالت و نبوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات