احرام کے مسائل

جوؤں کے خاتمے کے لیے احرام کو دوائی میں بھگونا اور احرام سے پہلے شیو کرنا

فتوی نمبر :
43354
| تاریخ :
2021-01-14
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

جوؤں کے خاتمے کے لیے احرام کو دوائی میں بھگونا اور احرام سے پہلے شیو کرنا

السلام علیکم ! ایک دوست نے اس سال حج کی نیت کی ہے ،لیکن اس بچارے کے سارے جسم پر جو ئیں رہتی ہیں، وہ جو ئیں اس کے کپڑوں میں ہر وقت رہتی ہیں،اور ہر جگہ کا ٹتی ہیں ، اس کے گھر کی تمام اشیاء میں جوئیں پڑھ گئی ہیں ، جیسے کمبل، رضائی، چادریں، صوفہ ، میٹرس ، اب وہ دوائیوں کا استعمال کر رہا ہے ،اور اسپرے بھی کرواتا ہے ، مگر مکمل خاتمے کی صورت نظر نہیں آرہی ، اب وہ پوچھ رہا ہے کہ کیا احرام باندھ کر شیو کرسکتا ہوں ؟ اور دوائی اپنے جسم پر لگا سکتا ہوں اور احرام اور باقی کپڑے دوائی میں بھگو سکتا ہوں یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور کو چاہیئے کہ قبل از احرام اپنے سر کے بال مکمل صاف کر کے صاف ستھرا احرام پہنے ان شاء اللہ جوئیں باقی نہیں رہیں گی ، اس کے باوجود بھی اگر اندیشہ ہو تو شیو نہیں کرسکتا ، دوائی اپنے جسم پر استعمال کرنے یا احرام کو دوائی والے پانی میں بھگونے کی گنجائش ہے اور اس سے دم وغیرہ کچھ بھی لازم نہیں ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری : عن نافع، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " خالفوا المشركين: وفروا اللحى، وأحفوا الشوارب " اھ (7/160)۔
و فی الرد : وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد اھ (2/348)۔
و فیه أیضاً تحت : (قوله بعذر) قيد للثلاثة وليست الثلاثة قيدا، فإن جميع محظورات الإحرام إذا كان بعذر ففی الخيارات الثلاثة كما فی المحيط قهستاني، وأما ترك شيء من الواجبات بعذر فإنه لا شيء فیه على ما مر أول الباب عن اللباب وفیه: ومن الأعذار الحمى والبرد والجرح والقرح والصدع والشقيقة والقمل، ولا يشترط دوام العلة ولا أداؤها إلى التلف بل وجودها مع تعب ومشقة يبيح ذلك اھ (2/557)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 43354کی تصدیق کریں
0     608
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 18
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • Ruling on wearing Ihram on transit at Jeddah while travelling to another countryا

    یونیکوڈ   انگلش   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • براستہ دبئی عمرہ کرنے والا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 1
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • مکہ میں مقیم شخص حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 3
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کیا حاجی سے مشت زنی کا ارتکاب ہوجانے سے حج فاسد ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
Related Topics متعلقه موضوعات