محترم جناب مفتی صاحب! میں نے مفتی نوال الرحمن صاحب سے پوچھا کہ حضور اکرمﷺ زندہ ہیں کہ نہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ تمام دیوبندی مانتے ہیں کہ حضور اکرمﷺ زندہ ہیں،کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ مفتی تقی عثمانی صاحب مد ظلہ اور تبلیغی جماعت کا اس بارے میں کیا عقیدہ ہے کہ حضرت محمدﷺ حیات ہیں کہ نہیں؟ مجھے کسی کتاب کا حوالہ نہ دیں بلکہ آپ خود بتائیں۔
اہل السنۃ و الجماعۃ اکابر علماء دیوبند کا یہی عقیدہ ہے کہ حضور اکرمﷺ اور دیگر تمام انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی قبروں میں حیات ہیں اور یہ حیات اگرچہ برزخی ہے مگر اپنے کمال کی بناء پر یہ حیات حیات دنیوی سے بھی افضل ہے اور مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مد ظلہم اور تبلیغی جماعت بھی انہی اکابر کے پیروکار ہیں۔
آپ علیہ السلام نور ہیں یا بشر؟ اور کیاآپ علیہ السلام اللہ کے نور سے پیدا شدہ ہیں؟
یونیکوڈ رسالت و نبوت 0