تفریق و تنسیخ

شوہر کے مرتد ہونے کے بعد بیوی کا کسی اور جگہ نکاح کرنا

فتوی نمبر :
41290
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

شوہر کے مرتد ہونے کے بعد بیوی کا کسی اور جگہ نکاح کرنا

السلام علیکم مفتی صاحب!
ایک دینی مسئلے کے سلسلے میں آپ سے رہنمائی درکار ہے، میرے خاوند نے دسمبر 2018ء میں ایک قادیانی لڑکی کے ساتھ قادیانی عقیدے کے مطابق نکاح کیا اور بقولِ خود وہ خود بھی قادیانی ہو گئے،ہم نے اس وقت کچھ مفتی صاحبان سے رابطہ کیا جنہوں نے ہمیں بتایا کہ اگر وہ شخص قادیانی ہو چکا ہے تو میری اس وقت سے طلاق واقع ہوچکی ہے،یہ جاننے کے بعد میں بچوں سمیت اپنے والدین کے گھر آگئی، پھر اس نے چھ ماہ بعد ایک اسٹامپ پیپر پر دو گواہوں کی موجودگی میں کہا کہ میں اس قادیانی لڑکی کو طلاق دیتا ہوں اور اپنے مسلمان ہونے کا اقرار کیا، میں ابھی تک گذشتہ ڈیڑھ سال سے اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی ہوں، مجھے کئی موقعوں پر اس شخص کے قول و فعل میں کافی تضاد معلوم ہوا ہے، جس کی وجہ سے میں ان کے ساتھ دوبارہ تجدیدِ نکاح نہیں کرنا چاہتی ہوں، کئی موقعوں پر مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ یہ شخص ابھی تک اس قادیانی لڑکی کے ساتھ مسلسل رابطے میں موجود ہے میرا سوال یہ ہے کہ :
1. اس شخص کے قادیانی عقیدہ اختیار کرنے کے بعد کیا شرعی طور پر طلاق واقع ہو چکی تھی ؟
2. کیا میرے نا چاہتے ہوئے بھی مذہبی طور پر وہ شخص مجھے پابند کر سکتا ہے کہ میں اس کے ساتھ دوبارہ تجدید نکاح کروں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا شوہر اگر واقعۃً قادیانی ہو چکا تھا تو اس کے قادیانی ہوتے ہی وہ مرتد اور دائرۂ اسلام سے خارج ہو چکا ہے، اور اسی وقت سائلہ کا اپنے شوہر سے نکاح فسخ ہو چکا تھا اور اس کے ذمے عدت بھی لازم ہو چکی تھی جس کے بعد وہ کسی بھی جگہ عقد نکاح کرنے میں شرعا آزاد ہے، جبکہ شوہر دوبارہ اسلام قبول کر لینے کے بعد اپنی سابقہ بیوی (سائلہ ) کو دوبارہ نکاح پر مجبور یا پابند نہیں کر سکتا، سائلہ عدت کے بعد کہیں اور بھی نکاح کر سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وارتداد أحدهما) أي الزوجين (فسخ) فلا ينقص عددا (عاجل) بلا قضاء۔اھ (3/194)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 41290کی تصدیق کریں
1     1371
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 2
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نعت کی بے حرمتی کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجۂ متعنّت کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات