(+92) 0317 1118263

امانت و ودیعت

موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

فتوی نمبر :
40864
| تاریخ :
معاملات / امانات / امانت و ودیعت

موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

میری سم دو دن بندتھی، بند ہونے سے قبل میری سم میں 384 روپے تھے، جب دو دن کے بعد سم کھولی تو اس میں 1084 روپے تھے، یہ ایزی لوڈ نہیں تھا بلکہ بیلنس شیئر کیا گیا تھا، سم بند ہونے کی وجہ سے میسج بھی نہیں آیا اور کال بھی نہیں، ہیلپ لائن پر فون کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، اب میری سم کھلی ہے لیکن کسی کا فون نہیں آیا، میرا سوال یہ ہے کہ میں اس رقم کو استعمال کرلوں اور پھر جب حقدار آئے تو اس کو دے دوں؟ اور اگر حقدار رابطہ نہیں کرتا تو میں کیا کروں؟ نیز میرے ذمے 700 روپے صدقہ کرنا لازم ہے یا کٹوتی کے بعد 651 روپے، جبکہ مجھے 651 ہی موصول ہوئے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

موبائل میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم لقطے کا ہے، اگر بیلنس واپس ٹرانسفر کرنے کی صورت موجود ہے، اور کمپنی کی طرف سے دی گئی میعاد بھی ہے، تو پھر سائل کو انتظار کرنا ہوگا کہ شائد ٹرانسفر کرنے والے کا فون آجائے اور آپ رقم واپس بھیج دیں، اور اگر انتظار کے باوجود اصل مالک کے رابطے سے مایوسی ہوجائے، تو پھر سائل اس بیلنس یا اس کے برابر رقم، کسی مستحق زکوٰۃ پر، اصل مالک کی طرف سے صدقہ کی نیت سے خرچ کرے اور اگر خود مستحق ہو تو اسے بھی استعمال کرنے کی گنجائش ہے، البتہ اصل مالک کے سامنے آنے پر بہر صورت اتنی رقم جو ٹرانسفر کے بعد پہنچی ہے اس کے ذمے لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال فی البدائع:
إن کان شیئا لہ قیمۃ تبلغ عشرۃ دراہم فصاعدا یعرفہ حولا (الی قولہ) اذا کان مما لا یتسارع إلیہ الفساد، فإن خاف الفساد ولم تکمل ویتصدق بہا۔ (صف۶، ص۲۰۲) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40864کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • موبائل فون میں غلطی سے آنے والے بیلنس کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   امانت و ودیعت 0
  • کسی ایک شریک کا مشترکہ چیز کوفروخت یا گفٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   امانت و ودیعت 0
  • علاقے کی ترقی کے لیے منظور شدہ فنڈ میں خرد برد کر کے ذاتی مفاد کے استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • صدقہ کی رقم کو خود استعمال کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت رکھوانے والےاگر واپس نہ آئے تو کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بیوی کا شوہر کی رقم کو والدین پر خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • خریداری سے بچے ہوئے پیسے والد کی اجازت کے بغیر اپنے پاس رکھ لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کی رقم واپس نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • طلبہ کو بیگ(بستہ)دلانے کے لیے دی گئی رقم میں سے استاد اپنے آنے جانے کا خرچ لے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زندگی میں اپنا مکان ایک بیٹی ،پانچ بیٹوں میں سے فقط دو بیٹوں میں تقسیم کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • والدہ کے پاس رکھوائی ہوئی امانت کی واپسی میں, ایک بیٹی کا ان کے انتقال کے بعد ٹال مٹول سے کام لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کیا دفتر کا پرنٹر ، ذاتی کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • نانی نے نواسے کے لئے اپنے بیٹے کے پاس سونا رکھا کہ اس کی شادی پر اسے دیدینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • چوری کرنے والے کے خلاف کاروائی نہ کرنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کی رقم کو اپنے کسی حق کے تحفظ کیلئے روکے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زید کا بکر سے موٹر سائیکل لینے کے بعد اس کے چوری ہونے کی صورت میں زید پر ضمان آنے کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • مسجد کے خزانچی سے مسجد کی رقم چوری ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • مسجد کے پیسوں سے کاروبار میں لگا کر آدھا منافع اپنے پاس رکھنا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی کھیتی کاٹنے کے ضمان کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • پراجیکٹ کی اجرت لینےکے بعد رابطہ ختم ہونے سے لئے ہوئے پیسوں کا حکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • زیر استعمال مکان کا مالک معلوم نہ ہو تو کیا کرے

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • امانت کے ضائع ہونے پر ضمان کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • کسی کی رقم کو بوقتِ مجبوری استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • بطورِ امانت رکھے گئے پیسوں کو سونے کے ریٹ کے اعتبار سے واپس لینا

    یونیکوڈ   امانت و ودیعت 0
  • محض زبانی ہبہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   امانت و ودیعت 0
Related Topics متعلقه موضوعات