عیدین

عید و رمضان کے لئے شہادتوں کی مطلوبہ تعداد

فتوی نمبر :
40723
| تاریخ :
عبادات / نماز / عیدین

عید و رمضان کے لئے شہادتوں کی مطلوبہ تعداد

میرا سوال یہ ہےکہ عید کےلئے یا رمضان کےلئے کم ازکم کتنی شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا ہے ؟ اس کی کوئی تعداد معلوم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر مطلع بالکل صاف ہو،اور چاند دیکھنے سے کوئی بادل یا دھواں غبار وغیرہ مانع نہ ہوتو ایسی صورت میں رمضان اور عیدین کے چاند کےلئے صرف دو تین آدمیوں کی رؤیت اور شہادت قابلِ اعتماد نہیں،جب تک مسلمانوں کی ایک بڑی جماعت چاند دیکھنے کی شہادت نہ دے،البتہ اگر مطلع صاف نہ ہو بادل یا دھواں غبار وغیره آسمان پر ایسا ہو جو چاند دیکھنے سے مانع ہوتو ایسی صورت میں رمضان کے چاند کےلئے ایک ثقہ اور عیدین کےلئے دو ثقہ مسلمانوں کی گواہی قابلِ اعتبار ہوتی ہے،جبکہ رمضان وعیدین کے علاوہ باقی نو مہینوں کے چاند میں خواہ ابر ہو یا مطلع صاف ہو دو مرد یا ایک مرد دو عورتوں کی شہادت کافی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي الدر:(و) لو صاموا(بقول عدل) حيث يجوز و غم هلال الفطر(لا)يحل على المذهب خلافا لمحمد كذا ذكره المصنف،لكن نقل ابن الكمال عن الذخيرة أنه إن غم هلال الفطر حل اتفاقا،وفي الزيلعي الأشبه إن غم حل وإلا لا(و)هلال (الأضحى)وبقية الأشهر التسعة(كالفطر) على المذهب اھ (2 /391) ۔
وفی الشامية:فلو شهدا في الصحو بهلال شعبان وثبت بشروط الثبوت الشرعي يثبت رمضان بعد ثلاثين يوما من شعبان وإن كان رمضان في الصحو لا يثبت بخبرهما، لأن ثبوته حينئذ ضمني ويغتفر في الضمنيات ما لا يغتفر في القصديات اھ . (2/384) ۔
وفي المبسوط:وإنما يرد الإمام شهادته إذا كانت السماء مصحية،وهو من أهل المصر فأما إذا كانت متغيمة أو جاء من خارج المصر أو كان في موضع مرتفع فإنه يقبل عندنا اھ (2/392.388) ۔
وفى الهندية:إن كان بالسماء علة فشهادة الواحد على هلال رمضان مقبولة إذا كان عدلا مسلما عاقلا بالغا حرا كان أو عبدا ذكرا كان أو أنثى الخ،وان كان بالسماء علة لا تقبل إلا شهادة رجلين أو رجل وامرأتين ويشترط فيه الحرية الخ، وإن كانت مصحیة لا يقبل إلا قول الجماعة كما في هلال رمضان اھ (1/197) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
زاہدوقاص عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 40723کی تصدیق کریں
0     850
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عیدین شاہراہ پر ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تین واجب تکبیرات کا بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کے دن ، دورانِ سال انتقال کرجانے والوں کے گھروں میں تعزیت کے لۓ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • تکبیراتِ تشریق سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نماز عید کےبعد گلے ملنا اور عید مبارک کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا اور ’’عید مبارک‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • عیدین کی نماز میں امام کا واجب تکبیراتِ زوائد بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین اور نمازِ جمعہ کی جماعت میں شرکت نہ کرنے والےسیکیورٹی اہلکاروں کے لۓ نماز کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے لۓ عیدگاہ میں جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کی ادائیگی کے لۓ وقف شدہ عیدگاہ کے ہونے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تکبیراتِ زوائد کا رہ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • کسی ملک میں نمازِ عید پڑھ کر جب اپنے ملک پہنچے اور نمازِ ہورہی ہو ،تو کیا کرے

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • امام عید کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا بھول جائےتو کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • جس مسجد میں جمعہ کی نماز نہ ہوتی ہو وہاں عیدین کی نماز جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عید میں امام کا تین زائد تکبیرات کو بھول جانا-نماز عید کی قضاء کا مسئلہ

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین میں خطبہ اور نماز الگ الگ بندوں کا پڑھانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی دوسری رکعت میں شریک ہونے والا نماز مکمل کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • کیا مدرسے میں عید کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید و رمضان کے لئے شہادتوں کی مطلوبہ تعداد

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • بچوں کے پلے گراؤنڈ میں عید کی نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
Related Topics متعلقه موضوعات