ولیمه

رخصتی کے کتنے دن بعد تک ولیمہ کر سکتے ہیں؟

فتوی نمبر :
40662
| تاریخ :
معاملات / احکام نکاح / ولیمه

رخصتی کے کتنے دن بعد تک ولیمہ کر سکتے ہیں؟

میرے پاس ایک اہم سوال ہے، سوال دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلا یہ ہے کہ اگر کوئی شخص جون میں نکاح کرے اور نکاح کے بعد بیوی اپنے سسرال آجائے لیکن ولیمہ ممکن نہ ہو، اس جاری لاک ڈاؤن میں , کیا اس صورت میں شوہر ولیمہ ایک دو ماہ بعد کر سکتا ہے؟ جب صورتِ حال نارمل ہو جائے یا یہ صورت بہتر ہے کہ اس جاری لاک ڈاؤن میں نکاح کرلے لیکن بیوی اپنے سسرال نہ آئے پھر جب حالات نارمل ہو جائے بیوی اپنے سسرال آئے اور پھر ولیمہ اگلے دن ہو اس کے متعلق میری رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نکاح اور رخصتی کا اہتمام تو سائل کو اپنی سہولت کے مطابق کرنا چاہیئے، البتہ شبِ زفاف کے بعد تین دن تک کی جانے والی دعوت سے ولیمہ کی سنت ادا ہو جائے گی، لیکن اگر سائل نکاح اور رخصتی ایک ساتھ کرائے اور اسکے ایک دو ماہ بعد دعوت کا اہتمام کرے تو اس سے اگر چہ سائل کو دعوت کا ثواب تو ملے گا مگر یہ ولیمہ مسنونہ شمار نہ ہو گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى مرقاة المفاتيح: وعنه قال: «أقام النبي ﷺ بين خيبر والمدينة ثلاث ليال يبنى عليه بصفية فدعوت المسلمين إلى وليمته وما كان فيها من خبز ولا لحم وما كان لها إلا أن أمر بالأنطاع فبسطت فألقى عليها التمر والأقط والسمن». رواه البخاري (6/321)
كما في الهندية: ووليمة العرس سنة، وفيها مثوبة عظيمة وهي إذا بنى الرجل بامرأته ينبغي أن يدعو الجيران والأقرباء والأصدقاء ويذبح لهم ويصنع لهم طعاما، وإذا اتخذ ينبغي لهم أن يجيبوا، فإن لم يفعلوا أثموا قال - عليه السلام -: «من لم يجب الدعوة، فقد عصى الله ورسوله، فإن كان صائما أجاب ودعا، وإن لم يكن صائما أكل ودعا، وإن لم يأكل أثم وجفا» ، كذا في خزانة المفتين. ولا بأس بأن يدعو يومئذ من الغد وبعد الغد، ثم ينقطع العرس والوليمة، كذا في الظهيرية۔اھ (5/343)
وفي الفقه اللاسلامي وادلته: الوليمة (وهى طعام العرس او كل طعام لدعوة وغيرها) وهى سنة مستحبة موكدة عند جماهير العلماء وقد اختلف السلف في وقت الوليمة، هل هو عند العقد، او عقبه او عند الدخول او عقبه او من ابتداء العقد الى نتهاء الدخول۔اھ (7/125)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40662کی تصدیق کریں
0     891
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ولیمہ کی شرعی حیثیت اور اس کے مسنون وقت کا حکم

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • ولیمہ کے ساتھ رخصتی کرنا

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • رخصتی کے بعد ولیمہ میں تاخیرکا حکم

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • ولیمہ کا کھانا لوگوں کے گھروں میں دینا

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • رخصتی کے کتنے دن بعد تک ولیمہ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • کیا رخصتی والے دن ولیمہ کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • برات اور ولیمہ کی دعوت ایک ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   ولیمه 0
Related Topics متعلقه موضوعات