ولیمه

بارات لے کر جانا اور ولیمہ کی بڑی دعوت کرنے کی خاطر قرض لینا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
97061
| تاریخ :
2026-07-03
معاملات / احکام نکاح / ولیمه

بارات لے کر جانا اور ولیمہ کی بڑی دعوت کرنے کی خاطر قرض لینا کیسا ہے؟

اسلام میں بارات لے کر جانا گناہ ہے؟ ہم اپنے خاندان کے لوگوں کو بھی شادی میں بلانا چاہتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے کہ ہم لڑکے کو قرض دے دیں تاکہ وہ ولیمہ کرلے، اور ہم اپنے خاندان کے لوگوں کو ولیمے میں بلا لیں؟ کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعت میں بچے کی ولادت سے لے کر اس کی موت اور تجہیز و تکفین تک زندگی کے تمام مراحل سے متعلق ہدایات اور راہ نمائی موجود ہے ، جس میں غیر ضروری اخراجات (اسراف ) اور غیر شرعی امور کے ارتکاب سے سختی کے ساتھ ممانعت وارد ہوئی ہے، جبکہ نکا ح و شادی کے معاملات خصوصا سادگی اور آسانی کے ساتھ سرانجام دینے کی صورت میں اس نکاح کو باعث برکت بھی قرار دیا گیا ہے ، چنانچہ خود نبی کریم ﷺ اور حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا معمول بھی رخصتی کے موقع پر یہ رہا کہ بارات اور دیگر غیر ضروری امور کے التزام کے بغیر چند افراد رخصتی کے وقت دلہن کے گھر بھیجیں جاتے ، جو اسے رخصت کرا کر ساتھ لے آ تے ، اس لیے شادی بیاہ کے موقع پر غیر ضروری اخراجات اور غیر شرعی امور کے ارتکاب سے بچتے ہوئے سادگی سے اس کا اہتمام چاہیے، البتہ اگرلڑکے والوں کی طرف سے چند افراد دلہن کو لینے چلے جائیں اور دلہن والے بغیر التزام ، نام و نمود اورخاندانی دباؤ کے حسب معمول ان کا کچھ اکرام کرلیں تو شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں ، مگر مروجہ بارات کی صورت جو کئی شرعی مفاسد( موسیقی ، فخرو مباحات ، باہم اختلاط ) پر مشتمل ہونے کی وجہ سے مذ موم اور واجب الترک ہے،جس سے احتراز لازم ہے ۔
جبکہ رخصتی کے بعد ولیمہ کی دعوت کرنا ایک مسنون عمل ہے ، مگر اس میں بھی اپنی حیثیت اور سادگی کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے ، فقط رسم و رواج، یا خاندان میں اپنے ساکھ بچانے کے لیے بہت زیا دہ خرچ اخراجات کرنا ، اس کے لیے قرض لینا،یا بڑھ چڑھ کر ولیمہ کی خاطر قرض لینے پر دعوت کرنے والے کو مجبور کرنا درست طرزِ عمل نہیں ، بلکہ اسلام کی تعلیمات کے منافی اور شریعت کے راہ اعتدال سے تجاوز ہے، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ کوئی شخص سنت کی تکمیل کی نیت سے سادہ ساولیمہ کرنا چاہے ، اور اسے اس کے لیے بھی قرض کی ضرورت پڑھ جائے ، تو اس کا چکانے کی نیت سے قرض لینا یا کسی کا اسے قر ض دے کر اس کی معاونت کرنا ہر دو امور شرعا جائز اور درست ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي صحيح مسلم: عن عائشة. قالت:تزوجني رسول الله صلى الله عليه وسلم لست سنين. ‌وبنى ‌بي ‌وأنا ‌بنت ‌تسع ‌سنين. قالت: فقدمنا المدينة فوعكت شهرا. فوفى شعري جميمة. فأتتني أم رومان، وأنا على أرجوحة، ومعي صواحبي. فصرخت بي فأتيتها. وما أدري ما تريد بي. فأخذت بيدي. فأوقفتني على الباب. فقلت: هه هه. حتى ذهب نفسي. فأدخلتني بيتا. فإذا نسوة من الأنصار. فقلن: على الخير والبركة. وعلى خير طائر. فأسلمتني إليهن. فغسلن رأسي وأصلحني. فلم يرعني إلا ورسول الله صلى الله عليه وسلم ضحى. فأسلمنني إليه اھ(باب تزويج اب البكر ،ج:٢ ،ص: ١٠٣٨ ،ناشر : المطبعۃ عیسی)
وفی مشکاۃ المصابیح: وعن عائشة قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «إن أعظم النكاح بركة أيسره مؤنة» . رواهما البيهقي في شعب الإيمان (کتاب النکاح ج:2 ، ص:930 ناشر:المكتب الإسلامي - بيروت)
وفی مرقاۃ المفاتیح: (وعن عائشة) رضي الله عنها (قالت: «قال النبي صلى الله عليه وسلم الله عليه وسلم: إن أعظم النكاح بركة» ) أي: أفراده وأنواعه (أيسره) أي: أقله أو أسهله (مؤنة) أي: من المهر والنفقة للدلالة على القناعة التي هي كنز لا ينفد ولا يفنى (کتاب النکاح ج:5 ص: 2039 ناشر: دار الفكر، بيروت - لبنان)
وفي حاشیۃ ابن العابدین: كل لعب وعبث فالثلاثة بمعنى واحد كما في شرح التأويلات والإطلاق شامل لنفس الفعل، واستماعه كالرقص والسخرية والتصفيق وضرب الأوتار من الطنبور والبربط والرباب والقانون والمزمار والصنج والبوق، فإنها كلها مكروهة لأنها زي الكفار اھ(فصل فی البیع ،ج:6 ص: 395 ناشر : سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97061کی تصدیق کریں
0     124
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ولیمہ کی شرعی حیثیت اور اس کے مسنون وقت کا حکم

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • ولیمہ کے ساتھ رخصتی کرنا

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • برات اور ولیمہ کی دعوت ایک ساتھ کرنا

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • رخصتی کے بعد ولیمہ میں تاخیرکا حکم

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • ولیمہ کا کھانا لوگوں کے گھروں میں دینا

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • رخصتی کے کتنے دن بعد تک ولیمہ کر سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • کیا رخصتی والے دن ولیمہ کیا جا سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • بن بلائے کسی دعوت میں شریک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   ولیمه 0
  • بارات لے کر جانا اور ولیمہ کی بڑی دعوت کرنے کی خاطر قرض لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ولیمه 0
Related Topics متعلقه موضوعات