(+92) 0317 1118263

نماز کا کفارہ

سوائے لین دین کے معاملات کے عورت کی گواہی مرد کے برابرہے؟

فتوی نمبر :
38733
| تاریخ :
2019-11-23
عقوبات / کفارات / نماز کا کفارہ

سوائے لین دین کے معاملات کے عورت کی گواہی مرد کے برابرہے؟

ایک بندہ یہ دعویٰ کررہا ہے کہ عورت کہ آدھی گواہی صرف لین دین کے معاملے میں ہے باقی اس کی گواہی مرد کے برابر ہے، یہی قرآن سے ثابت ہے کیا اس کا دعویٰ ٹھیک ہے؟ اگر غلط ہے تو کہاں ہے؟ صرف قرآن سے ثابت کرو کہ میں غلط ہوں، راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شرعاً عورت کی گواہی کی مختلف حیثیتیں ہیں، کہیں اس کی گواہی بالکل قبول نہیں کی جاتی، کہیں دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابر شمار ہوتی ہے بشرطیکہ ساتھ میں کوئی مرد گواہ موجود ہو اور بعض مقامات پر اس کی اکیلے کی گواہی بھی معتبر ہوتی ہے، مگر اس مسئلہ میں بحث و مباحثہ کرنے کا کوئی حاصل نہیں ہے، اس لئے سائل کو چاہئے کہ بحث و مباحثہ کرنے سے اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ فی القرآن الکریم: واستشہدوا شہیدین من رجالکم فان لم یکونا رجلین فرجل وامراتان۔ (پ۳، سورۃ البقرۃ)۔
وفی تفسیر روح المعانی: (فان لم یکونا) ای الشہیدان (رجلین، ای لم یقصد اشہادہما ولو کانا موجودین والحکم من قبیل نفی العموم لا عموم النفی والا لم یصح قولہ تعالیٰ (فرجل وامرأتان) ای فان لم یکونا رجلین یجتمعان فلیشہد رجل وامرأتان یشہدون۔ او یکفون او فالشاہد رجل وامرأتان او فلیشہد رجل وامرأتان شہود وان جعلت یکن تامۃ استغنی عن تقدیر شہود۔ وکفایۃ الرجل والمراتین فی الشہادۃ فیہا ماعدا الحدود والقصاص عندنا۔ (ج۳، ص۵۸)۔
وقال اللہ تعالیٰ فی القرآن الکریم: والٰتی یاتین الفاحشۃ من نسائکم فاستشہدوا علیہن اربعۃ منکم۔ (پ۴، سورۃ النساء)۔
وفی تفسیر روح المعانی: (فاستشہووا) ای فاطلبو ان یشہد (علیہن) بإتیانہن الفاحشۃ (اربعۃ منکم) ای اربعۃ من رجال المؤمنین واحرارہم قال الزہری مضت السنۃ من رسول اللہ والخلیفتین بعدہ ان لا تقبل شہادہ النساء فی الحدود۔ (ج۴، ص۲۳۴)۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ابراہیم محمود عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38733کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ورثاء کا اپنے مرحوم کی طرف سے نمازوں کا فدیہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز کا کفارہ 0
  • سوائے لین دین کے معاملات کے عورت کی گواہی مرد کے برابرہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز کا کفارہ 0
  • کئی سالوں کی نماز کا فدیہ کیسے اداء کریں

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • انتقال کرنے والے شخص کی فوت شدہ نمازیں اور روزے کوئی اور شخص ادا کرسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
  • اگر مرحومہ کی قضاء نمازوں کی تعداد معلوم نہ ہو تو ان کا کفارہ کیسے دیا جائے ؟

    یونیکوڈ   نماز کا کفارہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات