کاروبار

ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

فتوی نمبر :
37863
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

میرا سوال ای کامرس بزنس کی قسم ،ڈراپ شیپنگ سے متعلق ہے میں اس میں سرمایہ کاری کرنا اور بھاری مقدار میں پراڈکٹس آن لائن فروخت کرنا چاہتا ہوں، بنیادی طور پر ایک چیز جسے آپ مثلاً: بارہ روپے میں بیجتے ہیں، جبکہ وہ آپ کے قبضہ میں نہیں ہوتی، جب اس کی فروختگی کا معاملہ ہوچکے تو آپ وہ چیز مینو فیکچرر ہول سیل سے دس روپے میں خرید لیتے ہیں، پھر مینو فیکچرر، ہول سیل اپ کے کسٹمر کو وہ چیز براہ راست پہنچا دیتا ہے، اور اس دوران وہ چیز اپ کے قبضہ میں نہیں آئی ہوتی، اور درمیان میں جو دو روپے منافع بچا وہ آپ کا ہوجاتا ہے، بارہ مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خرید وفروخت کے شرعاً جائز ہونے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ بیچنے والا جس چیز کو بیچ رہا ہے وہ اس کی ملکیت اور حسی یا معنوی قبضے میں ہو، اور اور اگر وہ کسی ایسی چیز کو بیچتا ہے جو اس کی ملکیت میں نہیں ہے تو بیع درست نہیں ہوتی بلکہ باطل اور کالعدم شمار ہوتی ہے۔
سوال میں ڈراپ شپنگ کا کاروبار کرنے والے کا حسی یا معنوی طور پر کوئی ایسا اسٹور موجود نہیں ہوتا، جس میں وہ سامان کا اسٹاک رکھے، اس لئے جب وہ کوئی چیز اپنے گاہک کو بیچتا ہے وہ عقد کے وقت اسکی ملکیت میں نہیں ہوتی بلکہ خریداری کا معاہدہ ہوجانے کے بعد خرید کر گاہک کو دیدتا ہے،لہذا غیر مملوک کی بیع ہونے کی بناء پر مذکور معاملہ شرعاً درست نہیں جس سے احتراز لازم ہے، البتہ اس کے جواز کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں،
( الف) ایک صورت یہ ہوسکتی ہے کہ ڈراپ شپنگ کا کاروبار کرنے والا (سائل) معاملہ کی ابتداء میں اپنے گاہک کو یہ نہ کہے کہ یہ چیز میں آپ کو بیچ رہا ہوں، بلکہ یہ کہے کہ یہ چیز بیچنے کا معاہدہ کرتا ہو، اس طرح یہ بیع نہیں بلکہ وعدہ بیع ہوجاتا ہے، اور اس وقت رقم لینا ہامش جدیہ (پیشگی ادائیگی) کے طور پر درست ہوگا، پھر وہ ہول سیلر دکاندار سے مطلوب آئٹم خرید کر خود یا وکیل کے ذریعہ حسی یا معنوی قبضہ میں اس طور پر لے کہ وہ سائل کے ضمان (Risk) میں آجائے، تب وہ خریدار کو فروخت کے کے ڈلیور کر دے۔
(ب) دوسری جائز متبادل صورت وکالت دلال (Brokwrage) کی ہے،کہ سائل گاہک سے آرڈر لے اور مطلوبہ چیز ہول سیلر یا دکاندار سے خرید کر گاہک تک پہنچا ئے یا وہ ہول سیلر دکاندار خود پہنچا دے اور سائل اپنی محنت کی طے شدہ اجرت لے، تو اس صورت میں اصل بائع وہ ہول سیلر دکاندار ہوگا اور سائل کی حیثیت ایک وکیل (Middle man) کی ہوگی، جو شریعت میں ایک قابل عوض محنت ہے جس پر مقررہ متعین اجرت لینا شرعاً جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: قال: "ولا يجوز بيع السمك قبل أن يصطاد" لأنه باع مالا يملكه "ولا في حظيرة إذا كان لا يؤخذ إلا بصيد"؛ لأنه غير مقدور التسليم، ومعناه إذا أخذه ثم ألقاه فيها لو كان يؤخذ من غير حيلة جاز، إلا إذا اجتمعت فيها بأنفسها ولم يسد عليها المدخل لعدم الملك. قال: "ولا بيع الطير في الهواء" لأنه غير مملوك قبل الأخذ، وكذا لو أرسله من يده لأنه غير مقدور التسليم الخ (3/34)۔
کما فی الدر المختار: وأما الدلال فإن باع العين بنفسه بإذن ربها فأجرته على البائع وإن سعى بينهما وباع المالك بنفسه يعتبر العرف وتمامه في شرح الوهبانية.( 4/560)۔
و فی ردالمحتار: تحت (قوله: يعتبر العرف) فتجب الدلالة على البائع أو المشتري أو عليهما بحسب العرف جامع الفصولين. الخ ( 4/560)۔
و فی الھدایۃ: ( ولایجوز بیع السمک قبل ان یصاد) لانہ باع مالا یملکہ الخ (4/34)۔
و فی الفتح: ومثل الامر المضارع المقرون بالسین نحو سابیعک فلایصح یبعاً ولا یجوز بہ فی معنی بعتک فی الحال الخ (6/251)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد شاہد عظمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37863کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات