مفتی صاحب عمرے کے سفر سے پہلے میری زوجہ نے احتیاطاً دوالی تھی کہ ماہواری نہ ہو، لیکن سفر سے ایک دن پہلے ہلکا
ساداغ لگ گیا ، کیونکہ دوا لی ہے،یہ سوچ کر اتنی پروا ہ نہیں کی اور صبح احرام باندھ لیا ،ہاں !لیکن احرام کی نیت والے نفل ادا نہیں کیے ، سعودیہ پہنچنے سے پہلے باقاعدہ ماہواری ہو گئی ،اب یہ راہنمائی فرما دیں کہ آیا دم لازم ہو گیا؟ اور آگے کیاحکم ہے اس مسئلہ سے متعلق ؟
واضح ہو کہ احرام باندھنے کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا ایک مسنون عمل ہے ، نہ پڑھنے پر کوئی گناہ نہیں ہے ، جبکہ احرام باندھنے کے بعد صرف ماہواری آنے سے دم واجب نہیں ہوتا، صورتِ مسئولہ میں سائل کی زوجہ کو اب پاکی کے ایّام آنے تک انتظار کرنا چاہیئے، ماہواری کے ایام میں طواف کرنا جائز نہیں، لہذا ماہواری کے ایّام ختم ہونے کے بعد غسل کر کے عمرہ کے اعمال کی تکمیل کرے۔