السلام علیکم !
میرے محترم بھائی میرا نام ۔۔۔ ہے، میرا سوال یہ ہے کہ میرے سامنے تین بندے ایک بحث کر رہے تھے ،جس میں ایک نے بہت ہی غلط بات کی، جب میں نے اسے منع کیا ،تو مجھے کہا آپ دیو بند والو نے دین کو سخت کیا ہے، اس نے کہا نبی علی اور جب منع کیا گیا تو اس نے کہا محمد اور علی ایک ہی ہے ۔ مہربانی کر کے آپ میری مدد فرمادےکہ اس کی کہی گئی بات کا مجھے جواب دے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے بہت سے کتابوں میں پڑھا ہے، میری مدد کرے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ دونوں الگ الگ حیثیات کی حامل مستقل شخصیات ہیں ، اور دونوں کا اپنا اپنا مقام ہے ایک عبد اللہ کے فرزند (بیٹے) اور نبی آخر الزمان ہیں دوسرے ابو طالب کے بیٹے اور امتی ہیں، البتہ دونوں آپس میں چچازاد ہیں ان کو ایک ہی شخصیت قرار دینا جہالت پر مبنی بات ہے۔ واللہ الموفق
حضرت تھانویؒ، حضرت گنگوہی اور حاجی امداد اللہ صاحبؒ کو بریلوی کہہ کر ان کی کتابیں پڑھنے سے منع کرنا
یونیکوڈ اکابر حضرات" 1