ہم جو عمرہ کے لیے احرام یعنی کپڑا استعمال کرتے ہیں ،اس کا عمرہ کے بعد کیا کریں ؟ یعنی اس کپڑے کو کس طرح استعمال کریں اور اس کا کیا کریں ؟
عمرہ یا حج کے بعد احرام کی چادریں جیسے چاہیں استعمال کر سکتے ہیں ، اور اگر کسی کو دینا چاہیں تو دے بھی سکتے ہیں ،اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔