ایک کمپنی جس کا نام لیو (Leo) ہے، وہ نیٹ ورک میں کام کرتی ہے، مثلاً میں کمپنی کو پیسے دے کے کمپنی جوائن کرتا ہوں ،تو وہ مجھے تین یا چار مضامین کا سر ٹیکیٹ دیتی ہے، کلاسسز دے کے، اور اسی طرح میں اگر کسی اور کو رہنمائی دیتا ہوں ،اس کمپنی کو جوائن کرنے کیلئے تو وہ مجھے بونس دیتی ہے، مطلب پیسے ،ڈالرز میں یا لیوکوائنس میں، جو کہ کرپٹو کرنسی ہے، کیا یہ کام درست ہے؟ کیونکہ آپ دوسروں کو ایک چین میں لگا کے پیسے کما سکتے ہو، اور آپ کو جسمانی کام بھی نہیں کرنا پڑتا، برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔ (جزاک اللہ)۔
واضح ہو کہ مختلف کمپنیوں میں ممبر سازی کیلئے مختلف طریقہ ہائےکار رائج ہیں، سوال میں ذکر کردہ کمپنی لیو (Leo) کے مکمل طریقہ کار کو واضح نہیں کیا گیا، لہذا سائل کو چاہیئے کہ مذکور کمپنی کا بنیادی کام اور مکمل طریقہ کار لکھ کر دوبارہ ای میل کر دے، اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکم ِشرعی سے آگاہ کیا جائیگا۔
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0