السلام علیکم!
میرا نام بلال احمد ہے، میں مدینہ منورہ میں کام کرتا ہوں، میں نے آن لائن مارکیٹنگ کمپنی میں 200 pay daimond ڈالر انویسٹمنٹ کیے ہیں ،یہ ایک کمپنی کا نام ہے ،اور یہ ہیرے کا کام کرتی ہے، یہ کمپنی انویسٹمنٹ پر پانچ فیصد ہر ہفتہ یعنی دس ڈالر دیتی ہے ، اور پچاس ہفتوں میں ایک سو پچاس فیصد فائدہ دیتی ہے ، شروع میں چار ہفتے کچھ نہیں دیتی، کیا ان کے ساتھ انویسٹمنٹ کرنا صحیح ہے ؟
سوال میں ذکر کردہ ’’پے ڈائمنڈ‘‘ نامی کمپنی کے بارے میں دار الافتاء دارالعلوم کراچی سے رابطہ کرنے سے معلوم ہوا کہ اس کمپنی کے طریقہ کار کے بارے میں وہاں متعدد بار غور و فکر کیا جا چکا ہے، جس کے نتیجہ میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ مذکورہ کمپنی کے طریقہ کار میں سود اور اس جیسی متعد د خرابیاں پائی جاتی ہیں، جس کی بنا پر وہاں کے مفتیانِ کرام نے یہ فیصلہ کیا کہ مذکورہ کمپنی کا طریقہ کار شرعاً جائز نہیں ، اس لئے ان پر اعتماد کرتے ہوئے ہماری رائے میں بھی مذکور کمپنی کے ساتھ کاروبار میں شرکت کرنا بھی درست نہیں۔
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0