کاروبار

"پے ڈائمنڈ"نامی کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
33591
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

"پے ڈائمنڈ"نامی کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنے کا حکم

السلام علیکم !
ایک کمپنی جس کا نام ہے ’’ڈائمنڈ ‘‘ہے ، اس میں ایک اسکیم ہے ،جس میں ہم کچھ رقم انویسٹ کرتے ہیں ،اور کمپنی ہمارے پیسے ڈائمنڈ ز کے بزنس پر لگاتی ہے، اور پروڈکٹس تیار کر کے بیچتی ہے ، اور انویسٹ کرنے والے کو انویسٹ کیے گئے پیسوں کا پانچ فیصد ہر ہفتے دیتی ہے، اور یہ سلسلہ پچیس ہفتوں تک چلتا ہے ، پھر کمپنی ہمارے پیسوں کا ڈائمنڈ تیار کر کے ہمیں میل کر کے پوچھتی ہے کہ کیا آپ یہ ڈائمنڈ لیناچاہتے ہیں ،یا ہم اسے آپ کی طرف سے بیج دیں ،اور ا آپ کو مزید پچیس ہفتے منافع ملتا رہے گا؟ یعنی اگر ہم نے بیس ہزار روپے دیے ہیں، تو کمپنی ہمیں ہر ہفتے ایک ہزار روپے دیتی ہے ، یعنی پورے سال میں یہ پینتالیس ہزار بنتے ہیں، یعنی ہمارے اپنے پیسے بھی واپس آ جاتے ہیں اور ایک سو پچاس فیصد نفع بھی ملتا ہے ؟ تو کیا اس کمپنی میں کام کرنا حلال ہے؟ برائے مہربانی جواب ضرور دیجیےگا؟ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ ’’پے ڈائمنڈ‘‘ نامی کمپنی کے بارے میں دارالافتاء دارالعلوم کراچی سے رابطہ کرنے سے معلوم ہوا کہ اس کمپنی کے طریقہ کار کے بارے میں وہاں متعدد بار غور و فکر کیا جا چکا ہے، جس کے نتیجہ میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ مذکورہ کمپنی کے طریقہ کار میں سود اور اس جیسی متعدد خرابیاں پائی جاتی ہیں ، جس کی بنا پر وہاں کے مفتیانِ کرام نے یہ فیصلہ کیا کہ مذکورہ کمپنی کا طریقہ کار شرعاً جائز نہیں ، اس لئے ان پر اعتماد کرتے ہوئے ہماری رائے میں بھی مذکور کمپنی کے ساتھ کاروبار میں شرکت کرنے سے احتراز کرنا چاہیئے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعمان احمد دینپوری عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 33591کی تصدیق کریں
0     750
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات