جناب میں اپنی فیملی کے ساتھ عمرہ پر جا رہا ہوں، میرے ساتھ میرےدو چھوٹے بچے بھی ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ حالت ِاحرام میں اگر بچے کو گود میں لیا اور اسکا احرام میرے چہرے پر ٹچ ہو گیا تو مجھے کیا کرنا چاہیے ؟
حالتِ احرام میں محض بچے کا احرام چہرے پر لگنے سے کسی قسم کاکفارہ یا جزاء لازم نہیں آتی۔
کما فی الدر المختار : (فإنه يلزمه الجزاء بالاستعمال)(إلی قوله)(أو لبس مخيطا) لبسا معتادا، ولو اتزره أو وضعه على كتفيه لا شيء عليه (أو ستر رأسه) بمعتاد إما بحمل إجانة أو عدل فلا شيء عليه اھ (2/547)۔