السلام علیکم ! میرا سوال یہ ہے کہ احرام کی حالت میں پان یا سگریٹ پینا کیسا ہے، اگر کسی کو عادت ہو تو ؟
سگریٹ اور پان میں اگر کسی خوشبو دار چیز کی ملاوٹ نہ ہو تو یہ احرام کے منافی نہیں ، اس لیے اس کی گنجائش ہے ۔
کما فی غنیة الناسک : و لو جعل الطیب فی الچعام و طبخہ فلا باس للمحرم ای یاکلہ لانہ خرج من حکم الطیب و صار طعاما و کذا لک کل ما غیرتہ النار من الطیب فلا باس باکلہ و لو کان ریح الطیب یوجد منہ و ان لم تغیرہ النار یکرہ اذا کان یوجد منہ رائحہ الطیب و ان اکل فلا شیئ علیہ اھ (48)