تصویر سازی

کمپنی کے ٹریڈ مارک میں آنکھ کی تصویر لگائی جا سکتی ہے ؟

فتوی نمبر :
30466
| تاریخ :
معاشرت زندگی / فنون و حرفت / تصویر سازی

کمپنی کے ٹریڈ مارک میں آنکھ کی تصویر لگائی جا سکتی ہے ؟

السلام علیکم! مفتی صاحب، ہماری کلر بنانے کی ایک کمپنی ہے، 1980 ء میں یہ قائم ہوگئی تھی ،میں نے یہ پوچھنا ہے کہ اس کمپنی کے لوگو (logo) میں پرندے کی آنکھ کی تصویر بنی ہوئی ہے، میں نے یہ پوچھنا ہے کہ کیا ہم اس تصویر کو ٹریڈ مارک میں باقی رکھ سکتے ہیں یا اس کا مٹانا لازم ہوگا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور کمپنی کے ٹریڈ مار ک میں اگر فقط پرندے کی آنکھ کی تصویر بنی ہوئی ہو جیسا کہ سوال میں درج ہے اسکے علاوہ اسمیں کسی جاندار کی تصویر موجود نہ ہو تو اس ٹریڈ مارک کو اپنی حالت پر باقی رکھنے میں کوئی حرج نہیں، اس سے آنکھ کا نشان مٹا کر ختم کرنا ضروری نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر : أو مقطوعة الرأس أو الوجه أو ممحوہ عضو لا تعيش بدونه أو لغير ذى روح لا يكره الخ (1/649)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 30466کی تصدیق کریں
0     604
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات