اگر کوئی دوسری شادی کرنا چاہتا ہو اور دوسری بیوی اپنے حقوق کی بخوشی قربانی دینے کیلئے راضی بھی ہو اور وہ بس ماہانہ اخراجات چاہتی ہو، اور دونوں جانب کے فیملی کے افراد سے دوسری شادی کو مخفی بھی رکھا جارہا ہو، تو کیا دوسری شادی کرنے کی اجازت ہے؟
جو شخص ایک سے زائد بیویوں کے نان نفقہ اور اخراجات کی استطاعت رکھتا ہو ،اس کو دو سری اور تیسری شادی کرنا جائز اور درست ہے، اسی طرح اگر بیوی ازدواجی حقوق معاف کرتی ہے تو یہ بھی شرعاً درست ہے،تاہم بلا وجہ شادی کو مخفی رکھنا شریعت مطہرہ کے مزاج اور حکم کی خلاف ورزی ہے ،جس سے احتراز چاہیئے۔
کما في الهندية: ولو وهبت إحدى المرأتين القسم لصاحبتها جاز ولها أن ترجع متى شاءت كذا في السراج الوهاج۔اھ (1/ 341)