پان، سگریٹ کا کاروبار جیسا کہ بڑے شہروں کراچی ، لاہور ، فیصل آباد میں زیادہ تر ہے، کیا یہ حلال ہے یا حرام؟ سگریٹ نوشی اور تمبا کو والے پان کی اسلام میں کیا حیثیت ہے؟
تمباکو کی خرید و فروخت جائز اور درست ہے اور اس سے حاصل ہونی والی آمدنی بھی حلال ہے، جبکہ سگریٹ نوشی اگر چہ فی نفسہ نشہ آور نہ ہونے کی وجہ سے مباح الاستعمال ہے، تاہم اس کے استعمال سے منہ میں رائحہ کریہہ ( بدبو) پیدا ہوتی ہے اور صحت کے لیے بھی مضر ہے، اس لئے اس سے احتراز چاہیے۔
كما في الدر المختار: و في الأشباه في قاعدة: الأصل الإباحة أو التوقف، ويظهر أثره فيما أشكل حاله كالحيوان المشكل أمره والنبات المجهول سمته اهـ. قلت: فيفهم منه حكم النبات الذي شاع في زماننا المسمى بالتتن فتنبه، وقد كرهه شيخنا العمادي في هديته إلحاقا له بالثوم والبصل بالأولى فتدبر اھ (6/ 460)
و فيه أیضا: والحاصل أن جواز البيع يدور مع حل الانتفاع مجتبى، واعتمده المصنف وسيجيء في المتفرقات اھ. (5/ 69) واللہ اعلم بالصواب
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0