السلام علیکم!
حضرات مفتیانِ کرام سلام کے بعد عرض یہ ہے کہ محرم کا ہوائی جہاز میں بغیر احرام کے میقات سے گزرنے کا کیا حکم ہے؟
جو شخص میقات سے بغیر احرام کے گزر جائے اس پر لازم ہے کہ میقات میں دوبارہ واپس آکر احرام باندھے اور حج یا عمرہ کی ادائیگی کرے،اگر اس نے واپس آکر احرام نہیں باندھا، بلکہ وہیں سے آگے چل کر عمرہ وغیرہ کر لیا تو اس پر دم ادا کرنا لازم ہوگا۔
کما فی غنية الناسک : من جاوز وقته غیر محرم ثم احرم او لا فعليه العود الى وقت وان لم يعد فعلیه دم اھ (20)۔