(1) کیا میری بیوی احرام اور عمرہ کی نیت کرنے کے بعد اپنا عبایا (لمبا کوٹ یا چادر جو پاؤں تک ہو) اتار کر وضو کر سکتی ہے اور اگر کپڑے گندے پانی کی چھینٹوں سے گندے ہو جائیں تو کیا حکم ہے؟
(2) میری دو سال ایک ماہ کی بیٹی بھی ساتھ ہے، اگر وہ طواف کے دوران پیمپر میں پاخانہ کر دے تو کیا حکم ہے؟ طواف روک دیا جائے یا مکمل کیا جائے ؟
بطورِاحرام پہنے ہوئے عبایا کو اتار کر وضو کرنا یا اس عبایا کو اتار کر دھونا جائز اور درست ہے ، اور اس سے احرام بھی متاثر نہیں ہوگا۔
جبکہ پیمپر ناپاک اور نجاست آلود ہونےکی صورت میں بچی کو اٹھا کر طواف کرنا درست ہے، لیکن بلا عذر ایسا کرنا مکروہ ہے ۔
کما فی الرد : وفی البدائع إنه سنة فلو طاف وعلى ثوبه نجاسة أكثر من الدرهم لا يلزمه شیئ بل يكره لإدخال النجاسة المسجد. اهـ (2/479)۔
و فی غنیةالناسک : فیجوز فی ثوب واحد أو أکثر من ثوبین بان یجعل واحداً فوق واحد أو یبدل احدھما بالآخر اھ (36)۔