خاندانی منصوبہ بندی

مانعِ حمل ادویات اور ساتھی استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
24034
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / خاندانی منصوبہ بندی

مانعِ حمل ادویات اور ساتھی استعمال کرنے کا حکم

السلام علیکم !
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا نکاح کےبعد مانعِ حمل دوائی استعمال کرنے کی اجازت ہے؟ آیا "ساتھی"(غبارہ) کے ساتھ بیوی سے صحبت کی جاسکتی ہے؟ ڈیلیوری کو ایک یا دو سال کیلئے ملتوی کرنے اور بیوی کی دوشیزہ اور کنوارہ پن سے مزید لطف لینے کی غرض سے،کیا اسلام میں اس طرح کی مانعِ حمل چیز کو استعمال کرنے کی اجازت ہے؟ یا پھر ہمبستری کے بعد فوراً اگلے سال ڈیلیوری ہوجانا اچھا ہوگا؟ اس کے متعلق کوئی دینی کتاب تجویز فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی معقول عذر کی وجہ سے عارضی طور پر مانع حمل دوا یا میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے "ساتھی غبارہ" یا کسی دوسری مانع حمل کا اختیار کرنا اگرچہ جائز ہے،مگر بلاوجہ اس قسم کی حرکات سے احتراز بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفقه الاسلامی وأدلته: وبناء علیه یجوز استعمال موانع الحمل الحدیثة کالحبوب وغیرھا لفترة مؤقتة دون أن یترتب علیه استئصال امکان الحمل وصلاحیة الانجاب قال الزرکشی: یجوز استعمال الدواء لمنع الحبل فی وقت دون وقت کالعزل ولایجوز التداوی لمنع الحبل بالکلیة اھ (3/555)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 24034کی تصدیق کریں
0     1023
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حمل روکنے کی تدابیر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   خاندانی منصوبہ بندی 0
  • اولادکی پیدائش میں کتنا وفقہ جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خاندانی منصوبہ بندی 0
  • مانعِ حمل ادویات اور ساتھی استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خاندانی منصوبہ بندی 0
  • عزل کرنے(ہمبستری کے دوران منی باہر خارج کرنا) کا حکم

    یونیکوڈ   خاندانی منصوبہ بندی 0
  • زنا اور خود لذتی سے بچنے کے لئے نکاح اور وظیفہ نکاح

    یونیکوڈ   خاندانی منصوبہ بندی 0
  • شوہر کا بچے پیدا کرنے سے انکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خاندانی منصوبہ بندی 0
Related Topics متعلقه موضوعات