کاروبار

دکان پر کام کرتے وقت کوئی معاہدہ کرنا

فتوی نمبر :
23984
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

دکان پر کام کرتے وقت کوئی معاہدہ کرنا

میں اور میرے بھائی نے اپنے ماموں کے ہاں 10 سال کام کیا ،پھر ہم نے وہاں سے الگ ہو کر اپنی جگہ لے لی، اور ہم جب تک اپنے ماموں کے ہاں بیٹھے رہے، ہم نے نہ جگہ کا کرایہ دیا ،اور نہ یوٹیلٹی بل دیے، اب ہمارے ماموں ہم سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ میں نے ۱۱۸۱ گرام سونا بیچ کر یہ یوٹیلٹی بل ادا کیے، لہذا تم وہ سب دو، لیکن جب انہوں نے ۱۱۸۱ گرام سونا بیچا تھا ،تو اس وقت اُس کی مالیت 384914 روپے تھی ،جو اب بڑھ کر 5000000 تک پہنچ گئی ہے ۔ اب آپ بتائیں کہ ہم انہیں 364914 روپے دیں، یا 5000000 روپے ۔ یہ سونا بیچنے کا دعویٰ ہمارے ماموں نے اس لئے کیا ہے کہ ہمارا زیور بنانے کا کام ہے ،اور اُس کی مزدوری ہمیں سونے کی ہی شکل میں ملتی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر سائل اور اس کے بھائی کا ماموں سے کوئی معاہدہ ہوا تھا ،جس کے تحت وہ ان کی دوکان پر کام کرتے رہے، تو اب اسی کے مطابق فیصلہ ہو گا، وہ معاہدہ خواہ زبانی ہوا ہو یا تحریری۔ اگر کوئی معاہدہ نہیں تھا، بلکہ محض تبرعًا ماموں نے ان کو اپنے پاس بیٹھنے کی اجازت دیدی تھی ،تو اس صورت میں ماموں کا مطالبہ درست نہیں۔ مگر سائل کو چاہیئے کہ احسان کا بدلہ احسان سےدینے کی کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الهداية شرح البداية: العارية جائزة لأنها نوع إحسان (إلی قوله) وهي تمليك المنافع بغير عوض وكان الكرخي رحمه الله يقول هي إباحة الانتفاع بملك الغير لأنها تنعقد بلفظة الإباحة ولا يشترط فيها ضرب المدة ومع الجهالة لا يصح التمليك اھ (3/ 220)-
وفي بذل المجهود: عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: من أعطى عطاءً فوجد) غنى من المال (فَلْيَجْزِ به) أي ينبغي له أن يجزي العطاء، (فإن لم يجد) مالًا (فَلْیثْنِ به، فمن أثنى به فقد شكره) أي أدى شكر عطائه اھ (13/ 241)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حنیف اللہ خليل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23984کی تصدیق کریں
0     504
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات