کریڈٹ کارڈ

کریڈٹ کارڈ کا استعمال اوراس کے ذریعہ خرید و فروخت کرنا

فتوی نمبر :
2326
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / بینکاری / کریڈٹ کارڈ

کریڈٹ کارڈ کا استعمال اوراس کے ذریعہ خرید و فروخت کرنا

محترم جناب مفتی صاحب
۱: عموماً میں خریداری کے لئے کریڈٹ کارڈ استعمال کرتا ہوں اور 45 دن تک مارک اپ نہیں ہوتا ، 46 ویں روز سے اصل رقم پر سود لینا شروع کرتے ہیں ،یعنی اگر کوئی چیز 200 روپے کی ہو , 45 دن تک مارک اپ لیتی ہے، لہذا اس دوران لین دین اور ادائیگی کے اندر کسی قسم کا سود نہیں ہوا کرتا، لیکن 45 دن کے بعد سود شروع ہوتا ہے ، لہذا میں سود سے بچنے کے لئے دورانیہ کے اندر ہی خریداری کرتا ہوں ۔ کیا یہ صحیح ہے ؟
۲: علاوه ازیں بعض دکاندار کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ خریداری کرتے وقت جیسے 200 روپے کی چیز ہو تو 10 روپے اضافی وصول کر لیتے ہیں اور اسے دکانداری چارج کہلاتے ہیں ، اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟
۳:میں جانتا ہوں کہ جب کریڈٹ کارڈ کے قواعد پر پیسہ واپس لے لیا جاتا ہے تب سود میں ملوث ہونا پڑتا ہے، اس لئے کہ وہ لوگ سروس چارج کے نام پر 500 روپے وصول کر لیتے ہیں اور اگلے دن سے سود ملانا شروع کر دیتے ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(3/2/1): کریڈٹ کارڈ کے حصول میں اگر کسی قسم کی دھوکہ بازی یا سودی معاملہ نہ کیا جائے ،تب تو اس کا حصول اور اس کے ذریعہ خرید و فروخت ہر دو امور کرنے کی اجازت ہے،اور اس سے بھی احتراز بہتر ہے، اور اس کے ذریعہ خریداری پر دوکاندار کا سروس چارجز اگر طے کر لیا جائے ، تو اس کی بھی اجازت ہے، تاہم اگر اس میں سودی معاملہ بصورت معاہدہ کرنا پڑتا ہو اور کا حصول بھی مجبوری اور ضروری ہو تو متعینہ مدت سے پہلے متعلقہ ادارے میں اس کی مالیت جمع کرانا لازم ہے، تاکہ یہ مکمل سودی معاملہ میں داخل نہ ہو۔ اسی طرح اس کے ذریعہ نقد رقم نکلوانے سے بھی احتراز لازم ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ربیع الدین اسحاق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2326کی تصدیق کریں
0     605
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال اور اس سے نقد کیش حاصل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کریڈٹ کارڈ 1
  • Ruling on Faysal Banks Noor Credit Card

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
  • ضرورت کے وقت کریڈٹ کارڈ کے استعما ل کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • قربانی کے جانور کر یڈٹ کارڈ پر خریدنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا استعمال اوراس کے ذریعہ خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا خریدنا اور اس کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کا استعمال اور اس پر ملنے والے پوائنٹس و ڈسکاؤنٹ وغیرہ استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈیٹ کارڈ کے استعمال سے مختلف جگہوں پر ملنے والے ڈسکاؤنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ اشیاء و اموال کی خریداری کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کی حقیقت ، اور اس کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • پاکستان کے بینکوں میں کونسے بینک کا کریڈیٹ کارڈ اسلامی ہے؟

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • بینک کا لیٹر آف کریڈٹ بنانے پر اضافی رقم لینا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈکے ذریعے قربانی کے جانور خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
  • کریڈٹ کارڈ حاصل کرکے اس کے ذریعہ خرید وفروخت کرنا

    یونیکوڈ   کریڈٹ کارڈ 1
  • نیشنل سیونگ پاکستان کی طرف سے متعارف کردہ بہبود سرٹیفیکیٹ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   کریڈٹ کارڈ 0
Related Topics متعلقه موضوعات